Surah Al Ankabut Ayat 35 (29:35)
The Spider · Juz 20 · Makki
وَ لَقَدْ تَّرَكْنَا مِنْهَاۤ اٰیَةًۢ بَیِّنَةً لِّقَوْمٍ یَّعْقِلُوْنَ 35
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور بیشک ہم نے عقل والوں کے لیے اس بستی میں روشن نشانی کو باقی رکھا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور بیشک ہم نے اس سے روشن نشانی باقی رکھی عقل والوں کے لیے ۔
Tafseer (Urdu)
{و لقد تركنا منها ایة بینة: اور بیشک ہم نے اس بستی میں روشن نشانی کو باقی رکھا۔} بیشک ہم نے اس بستی میں ان لوگوں کے لیے روشن نشانی کو باقی رکھا جو اپنی عقل غورو فکر کرنے میں استعمال کرتے ہیں ۔اس نشانی کے بارے میں حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ تعالی عنہما فرماتے ہیں :وہ روشن نشانی حضرت لوط علیہ الصلوۃ والسلام کی قوم کے ویران مکان ہیں ۔ایک قول یہ ہے کہ اس سے مراد اس قوم کا عجیب و غریب واقعہ ہے اور ایک قول یہ ہے کہ روشن نشانی سے مراد وہ پتھر ہیں جو ان پر برسے تھے اور ان پتھروں پر ان لوگوں کے نام لکھے ہوئے تھےیہ عرصہ دراز تک باقی رہے اور حضور اکرم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کے صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہم نے انہیں دیکھا تھا۔(روح البیان العنکبوت تحت الایۃ: ۳۵ ۶ / ۴۶۷ خازن العنکبوت تحت الایۃ: ۳۵ ۳ / ۴۵۰ ملتقطا)