Surah Al Ankabut Ayat 36 (29:36)
The Spider · Juz 20 · Makki
وَ اِلٰى مَدْیَنَ اَخَاهُمْ شُعَیْبًاۙ-فَقَالَ یٰقَوْمِ اعْبُدُوا اللّٰهَ وَ ارْجُوا الْیَوْمَ الْاٰخِرَ وَ لَا تَعْثَوْا فِی الْاَرْضِ مُفْسِدِیْنَ 36
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariمدین کی طرف ان کے ہم قوم شعیب کو بھیجا تو اس نے فرمایا، اے میری قوم! الله کی بندگی کرو اور آخرت کے دن کی امید رکھو اور زمین میں فساد پھیلاتے نہ پھرو۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanمدین کی طرف اُن کے ہم قوم شعیب کو بھیجا تو اس نے فرمایا اے میری قوم الله کی بندگی کرو اور پچھلے دن کی امید رکھو اور زمین میں فساد پھیلاتے نہ پھرو۔
Tafseer (Urdu)
{و الى مدین اخاهم شعیبا: مدین کی طرف ان کے ہم قوم شعیب کو بھیجا۔} اس ایت اور ا س کے بعد والی ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اپ حضرت شعیب علیہ الصلوۃ والسلام کو یاد کریں جنہیں ہم نے ان کے ہم قوم مدین والوں کی طرف رسول بناکر بھیجا تو انہوں نے دین کی دعوت دیتے ہوئے فرمایا: اے میری قوم! صرف اللہ تعالی کی بندگی کرو اور قیامت کے دن سے ڈرتے ہوئے ایسے افعال بجا لاو جو اخرت میں ثواب ملنے اور عذاب سے نجات حاصل ہونے کا باعث ہوں اور تم ناپ تول میں کمی کر کے مدین کی سر زمین میں فساد پھیلاتے نہ پھروتو ان لوگوں نے حضرت شعیب علیہ الصلوۃ والسلام کو جھٹلایا اور اپنے فساد سے باز نہ ائے تو انہیں زلزلے کی صورت میں اللہ تعالی کے عذاب نے آلیا یہاں تک کہ ان کے گھر ان کے اوپر گر گئے اور صبح تک ان کا حال یہ ہو گیا کہ وہ اپنے گھروں میں گھٹنوں کے بل مردے بے جان پڑے رہ گئے۔( روح البیانالعنکبوت تحت الایۃ: ۳۶-۳۷ ۶ / ۴۶۸ جلالین العنکبوت تحت الایۃ: ۳۶-۳۷ ص۳۳۸ ملتقطا)