Surah Al Ankabut Ayat 38 (29:38)
The Spider · Juz 20 · Makki
وَ عَادًا وَّ ثَمُوْدَاۡ وَ قَدْ تَّبَیَّنَ لَكُمْ مِّنْ مَّسٰكِنِهِمْ- وَ زَیَّنَ لَهُمُ الشَّیْطٰنُ اَعْمَالَهُمْ فَصَدَّهُمْ عَنِ السَّبِیْلِ وَ كَانُوْا مُسْتَبْصِرِیْنَ 38
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور (ہم نے) عاد اور ثمود کو (ہلاک کیا) اور ان کی رہائش کے مقامات تمہارے لئے ظاہرہوچکے اور شیطان نے ان کے اعمال ان کیلئے خوبصورت بنادئیے اور انہیں ( الله کے) راستے سے روکا حالانکہ وہ سمجھدارتھے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور عاد اور ثمود کو ہلاک فرمایا اور تمہیں ان کی بستیاں معلوم ہوچکی ہیں اور شیطان نے ان کے کوتک ان کی نگاہ میں بھلے کر دکھائے اور انھیں راہ سے روکا اور انھیں سوجھتا تھا۔
Tafseer (Urdu)
{و عادا و ثمودا: او رعاد اور ثمود کو۔} ارشاد فرمایاکہ ہم نے حضرت ہود علیہ الصلوۃ والسلام کی قوم عاد اور حضرت صالح علیہ الصلوۃ والسلام کی قوم ثمود کو ہلاک کیا اور اے مکہ والو!ان قوموں کا ہمارے عذاب سے ہلاک ہونا تمہارے لئے اس وقت ظاہر ہوچکا جب تم اپنے سفر وں کے دوران حجر اور یمن میں موجود ان کی رہائش کے مقامات سے گزرے ہو اور شیطان نے ان قوموں کے کفر اور گناہ ان کیلئے خوبصورت بنادئیے اور انہیں اللہ تعالی کے راستے سے روکا حالانکہ وہ لوگ سمجھدار تھے عقل رکھتے تھے اور حق و باطل میں تمیز کر سکتے تھے لیکن انہوں نے عقل و انصاف سے کام نہ لیا اور باطل پر ہی قائم رہے۔( روح البیان العنکبوت تحت الایۃ: ۳۸ ۶ / ۴۶۸ مدارک العنکبوت تحت الایۃ: ۳۸ ص۸۹۲ ملتقطا)