Surah Al Ankabut Ayat 4 (29:4)
The Spider · Juz 20 · Makki
اَمْ حَسِبَ الَّذِیْنَ یَعْمَلُوْنَ السَّیِّاٰتِ اَنْ یَّسْبِقُوْنَاؕ-سَآءَ مَا یَحْكُمُوْنَ 4
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariیا (کیا) بُرے اعمال کرنے والوں نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ ہم سے کہیں نکل جائیں گے؟ وہ کیا ہی بُرا فیصلہ کرتے ہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanیا یہ سمجھے ہوئے ہیں وہ جو برے کام کرتے ہیں کہ ہم سے کہیں نکل جائیں گے کیا ہی برا حکم لگاتے ہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{ام حسب الذین یعملون السیات ان یسبقونا: یابرے اعمال کرنے والوں نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ ہم سے کہیں نکل جائیں گے} ارشاد فرمایا :جو لوگ شرک اور گناہوں میں مبتلا ہیں کیا انہوں نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ وہ ہم سے بچ کر کہیں نکل جائیں گے اور ہم انہیں ان کے اعمال کی سز انہ دے سکیں گےایساہر گز نہ ہو گا اوروہ یہ سمجھ کر کیا ہی برا فیصلہ کرتے ہیں ۔( روح البیان العنکبوت تحت الایۃ: ۴ ۶ / ۴۴۷)