Surah Al Ankabut Ayat 5 (29:5)
The Spider · Juz 20 · Makki
مَنْ كَانَ یَرْجُوْا لِقَآءَ اللّٰهِ فَاِنَّ اَجَلَ اللّٰهِ لَاٰتٍؕ-وَ هُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ 5
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariجو الله کی ملاقات کی امید رکھتاہوتو بیشک الله کا مقرر کیا ہوا وعدہ ضرور آنے والا ہے اور وہی سننے والا، جاننے والا ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanجسے الله سے ملنے کی امید ہو تو بیشک الله کی میعاد ضرور آنے والی ہے اور وہی سنتا جانتا ہے۔
Tafseer (Urdu)
{من كان یرجوا لقآء الله: جو اللہ کی ملاقات کی امید رکھتا ہو۔} اس کا معنی یہ ہے کہ جو شخص دوبارہ زندہ کئے جانے اور حساب لئے جانے سے ڈرتا ہے اور اللہ تعالی کی بارگاہ سے ثواب ملنے کی امید رکھتا ہے تو وہ سن لے کہ اللہ تعالی نے ثواب اور عذاب کا جو وعدہ فرمایا ہے وہ ضرور پورا ہونے والا ہے لہذا اسے چاہیے کہ اس کے لئے تیار رہے اور نیک اعمال کرنے میں جلدی کرے اور اللہ تعالی ہی بندوں کے اقوال کو سننے والا اور ان کے افعال کو جاننے والا ہے۔( خازن العنکبوت تحت الایۃ: ۵ ۳ / ۴۴۵)