Surah Al Ankabut Ayat 6 (29:6)
The Spider · Juz 20 · Makki
وَ مَنْ جَاهَدَ فَاِنَّمَا یُجَاهِدُ لِنَفْسِهٖؕ-اِنَّ اللّٰهَ لَغَنِیٌّ عَنِ الْعٰلَمِیْنَ 6
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور جو کوشش کرے تو اپنے ہی فائدے کیلئے کوشش کرتا ہے، بیشک الله سارے جہانوں سے بے پرواہ ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور جو الله کی راہ میں کوشش کرے تو اپنے ہی بھلے کو کوشش کرتا ہے بیشک الله بے پرواہ ہے سارے جہان سے۔
Tafseer (Urdu)
{و من جاهد فانما یجاهد لنفسه: اور جو کوشش کرے تو اپنے ہی فائدے کیلئے کوشش کرتا ہے۔} ارشاد فرمایا کہ جو شخص اللہ تعالی کے دشمنوں سے جنگ کر کے یا نفس و شیطان کی مخالفت کر کے یا اللہ تعالی کی اطاعت کرنے پر صابر اور قائم رہ کراس کی رضا حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے تو وہ اپنے ہی فائدے کے لئے کوشش کرتا ہے کیونکہ اس کا نفع اور ثواب اسے ہی ملے گابے شک اللہ تعالی انسانوں جنوں اور فرشتوں کے اعمال اور عبادات سے بے پرواہ ہے اور اس کا بندوں کو کوئی حکم دینا اور کسی چیز سے منع فرمانا محض ان پر رحمت و کرم فرمانے کے لئے ہے۔( خازن العنکبوت تحت الایۃ: ۶ ۳ / ۴۴۵ جلالین العنکبوت تحت الایۃ: ۶ ص۳۳۵ مدارک العنکبوت تحت الایۃ: ۶ ص۸۸۵ ملتقطا)