Surah Al Ankabut Ayat 7 (29:7)
The Spider · Juz 20 · Makki
وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَنُكَفِّرَنَّ عَنْهُمْ سَیِّاٰتِهِمْ وَ لَنَجْزِیَنَّهُمْ اَحْسَنَ الَّذِیْ كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ 7
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور جو لوگ ایمان لائے اورانہوں نے اچھے کام کئے توہم ضرور ان سے ان کی برائیاں مٹا دیں گے اور ضرور انہیں ان کے اچھے اعمال کا بدلہ دیں گے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور جو ایمان لائے اور اچھے کام کئے ہم ضرور اُن کی برائیاں اُتار دیں گے اور ضرور انہیں اس کام پر بدلہ دیں گے جو ان کے سب کاموں میں اچھا تھا۔
Tafseer (Urdu)
{و الذین امنوا و عملوا الصلحت: اور جو لوگ ایمان لائے اورانہوں نے اچھے کام کئے۔} اس سے پہلی ایت میں اجمالی طور پر بیان کیا گیا کہ جو نیک عمل کرے تو اس کافائدہ اسے ہی ہو گا اور اب یہاں سے نیک اعمال کرنے کا ایک فائدہ بیان کیا جارہا ہے چنانچہ ارشاد فرمایا کہ جو لوگ ایمان لائے اورانہوں نے اچھے کام کئے توہم ضرور نیکیوں کے سبب ان سے ان کی برائیاں مٹا دیں گے اور ضرور انہیں ان کے نیک اعمال کا بدلہ دیں گے۔( تفسیرکبیر العنکبوت تحت الایۃ: ۷ ۹ / ۲۹ جلالین العنکبوت تحت الایۃ: ۷ ص۳۳۵ ملتقطا)