Surah Al Ankabut Ayat 54 (29:54)
The Spider · Juz 21 · Makki
یَسْتَعْجِلُوْنَكَ بِالْعَذَابِؕ-وَ اِنَّ جَهَنَّمَ لَمُحِیْطَةٌۢ بِالْكٰفِرِیْنَ 54
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتم سے عذاب کی جلدی مچاتے ہیں اور بیشک جہنم کافروں کوگھیرنے والی ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتم سے عذاب کی جلدی مچاتے ہیں اور بیشک جہنم گھیرے ہوئے ہے کافروں کو۔
Tafseer (Urdu)
{یستعجلونك بالعذاب: تم سے عذاب کی جلدی مچاتے ہیں ۔} اس ایت اور اس کے بعد والی ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم یہ کفار اپ سے جلد عذاب نازل ہونے کا مطالبہ کر رہے ہیں حالانکہ جہنم کا عذاب کافروں کو گھیرے ہوئے ہے اور ان میں سے کوئی بھی جہنم کے عذاب سے نہیں بچے گا! اور جس دن عذاب کافروں کوان کے اوپر سے اور ان کے پاؤں کے نیچے سے یعنی ہر طرف سے ڈھانپ لے گااور اللہ تعالی ارشاد فرمائے۔گا کہ اے کافرو!اب تم دنیا میں اپنے کئے ہوئے اعمال کی سزا کا مزہ چکھو تو ا س دن تم اللہ تعالی کے عذاب سے بھاگ نہیں سکو گے۔( تفسیرکبیرالعنکبوت تحت الایۃ:۵۴-۵۵ ۹ / ۶۸ روح البیان العنکبوت تحت الایۃ: ۵۴-۵۵ ۶ / ۴۸۵ جلالین العنکبوت تحت الایۃ: ۵۴-۵۵ ص۳۳۹ ملتقطا)