Surah Al Ankabut Ayat 53 (29:53)
The Spider · Juz 21 · Makki
وَ یَسْتَعْجِلُوْنَكَ بِالْعَذَابِؕ-وَ لَوْ لَاۤ اَجَلٌ مُّسَمًّى لَّجَآءَهُمُ الْعَذَابُؕ-وَ لَیَاْتِیَنَّهُمْ بَغْتَةً وَّ هُمْ لَا یَشْعُرُوْنَ 53
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور تم سے عذاب کی جلدی مچاتے ہیں اور اگر ایک مقررہ مدت نہ ہوتی تو ضرور ان پر عذاب آجاتا اور ضرور ان پر اچانک عذاب آئے گا اور انہیں خبر بھی نہ ہوگی۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور تم سے عذاب کی جلدی کرتے ہیں اور اگر ایک ٹھہرائی مدت نہ ہوتی تو ضرور ان پر عذاب آجاتا اور ضرور ان پر اچانک آئے گا جب وہ بے خبر ہوں گے۔
Tafseer (Urdu)
{و یستعجلونك بالعذاب: اور تم سے عذاب کی جلدی مچاتے ہیں ۔} شان نزول:یہ آیت نضر بن حارث کے بارے میں نازل ہوئی جس نے تاجدار رسالت صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم سے کہا تھا کہ ہمارے اوپر آسمان سے پتھروںکی بارش کروادو ۔اس پر اللہ تعالی نے ارشاد فرمایا کہ اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم یہ کافر اپ سے جلد عذاب نازل ہونے کا مطالبہ کرتے ہیں اور اگر عذاب نازل ہونے کی ایک مقررہ مدت نہ ہوتی جو اللہ تعالی نے معین کی ہے اور جو حکمت کے تقاضے کے مطابق ہے توان کے مطالبہ کرتے ہی ضرور ان پر عذاب آجاتا اور اس میں کوئی تاخیر نہ ہوتی لیکن چونکہ اب ان کیلئے ایک مدت مقرر ہے توجب وہ مدت پوری ہو جائے گی تو ضرور ان پر اچانک عذاب آئے گا اور انہیں ا س کی خبر بھی نہ ہوگی۔ (خازن العنکبوت تحت الایۃ: ۵۳ ۳ / ۴۵۴ مدارک العنکبوت تحت الایۃ: ۵۳ ص۸۹۶ ملتقطا)