Surah Al Ankabut Ayat 52 (29:52)
The Spider · Juz 21 · Makki
قُلْ كَفٰى بِاللّٰهِ بَیْنِیْ وَ بَیْنَكُمْ شَهِیْدًاۚ-یَعْلَمُ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِؕ-وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا بِالْبَاطِلِ وَ كَفَرُوْا بِاللّٰهِۙ-اُولٰٓىٕكَ هُمُ الْخٰسِرُوْنَ 52
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتم فرماؤ: میرے اور تمہارے درمیان الله کافی گواہ ہے، وہ جانتا ہے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے اور باطل پر ایمان لانے والے اور الله کے منکرہی نقصان اٹھانے والے ہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتم فرماؤ اللہ بس ہے میرے اور تمہارے درمیان گواہ جانتا ہے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہےاور وہ جو باطل پر یقین لائے اور الله کے منکر ہوئے وہی گھاٹے میں ہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{قل كفى بالله بینی و بینكم شهیدا: تم فرماؤ: میرے اور تمہارے درمیان اللہ کافی گواہ ہے۔} یعنی اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اگر اپ کی نبوت کا انکار کرنے والے لوگ قران پاک کے نازل ہونے کے بعد بھی اپ کی رسالت کوتسلیم نہ کریں تویہ ان کی بدبختی ہے اپ ان سے فرمادیجئے کہ میرے اورتمہارے درمیان میری رسالت کے سچے ہونے اور تمہارے جھٹلانے پر اللہ تعالی گواہ ہے وہ اسمانوں اورزمین کی ہرچیز کا علم رکھتا ہے اور جس کا علم جتنا کامل ہو اس کی گواہی بھی اتنی ہی کامل ہوتی ہے اوریقینا کامل ترین علم اللہ تعالی کا ہے تو گواہی بھی اسی کی کامل ترین ہے اور یاد رکھو کہ باطل پر ایمان لانے والے اور اللہ تعالی کے منکرہی نقصان پانے والے ہیں۔