Surah Al Ankabut Ayat 51 (29:51)
The Spider · Juz 21 · Makki
اَوَ لَمْ یَكْفِهِمْ اَنَّاۤ اَنْزَلْنَا عَلَیْكَ الْكِتٰبَ یُتْلٰى عَلَیْهِمْؕ-اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَرَحْمَةً وَّ ذِكْرٰى لِقَوْمٍ یُّؤْمِنُوْنَ 51
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور کیا انہیں یہ بات کافی نہیں کہ ہم نے تم پر کتاب اُتاری جو ان پر پڑھی جاتی ہے بیشک اس میں ایمان والوں کے لیے رحمت اور نصیحت ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور کیا یہ اُنہیں بس نہیں کہ ہم نے تم پر کتاب اُتاری جو اُن پر پڑھی جاتی ہے بیشک اس میں رحمت اور نصیحت ہے ایمان والوں کے لیے۔
Tafseer (Urdu)
{او لم یكفهم: اور کیا انہیں یہ بات کافی نہیں ۔} اس ایت میں کفار مکہ کے اعتراض کا جواب دیاگیاہے اور ا س کا معنی یہ ہے کہ قرآن کریم معجزہ ہے گزشتہ انبیاء کرام علیہم الصلوۃ والسلام کے معجزات سے زیا دہ کامل ہے اور حق کے طلبگار کو تمام نشانیوں سے بے نیاز کرنے والا ہے کیونکہ جب تک زمانہ ہے قرآن کریم باقی اور ثابت رہے گا اور دوسرے معجزات کی طرح ختم نہ ہو گا۔( خازن العنکبوت تحت الایۃ: ۵۱ ۳ / ۴۵۴)یعنی دیگر انبیاء کرام علیہم الصلوۃ والسلام کے معجزات قصہ بن کر رہ گئے ہیں مگر یہ قران ایسا جیتا جاگتا معجزہ ہے جو ہمیشہ دیکھا جاتا رہے گااس پر ایمان نہ لانا انتہائی بد نصیبی ہے۔