Surah Al Ankabut Ayat 50 (29:50)
The Spider · Juz 21 · Makki
وَ قَالُوْا لَوْ لَاۤ اُنْزِلَ عَلَیْهِ اٰیٰتٌ مِّنْ رَّبِّهٖؕ-قُلْ اِنَّمَا الْاٰیٰتُ عِنْدَ اللّٰهِؕ-وَ اِنَّمَاۤ اَنَا نَذِیْرٌ مُّبِیْنٌ 50
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاورکفار نے کہا:اس پر اس کے رب کی طرف سے نشانیاں کیوں نہیں اتریں ؟تم فرماؤ :نشانیاں تو الله ہی کے پاس ہیں اور میں تو یہی صاف ڈر سنانے والا ہوں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور بولے کیوں نہ اُتریں کچھ نشانیاں اُن پر ان کے رب کی طرف سے تم فرماؤ نشانیاں تو الله ہی کے پاس ہیں اور میں تو یہی صاف ڈر سنانے والا ہوں ۔
Tafseer (Urdu)
{و قالوا: اور کفار نے کہا۔} یہاں سے کفار مکہ کا ایک اور اعتراض ذکر کیا جا رہاہے چنانچہ کفار مکہ نے کہا کہ اس نبی پر ان کے رب عزوجل کی طرف سے حضرت صالح علیہ الصلوۃ والسلام کی اونٹنیحضرت موسیعلیہ الصلوۃ والسلام کے عصا اور حضرت عیسی علیہ الصلوۃ والسلام کے دستر خوان کی طرح نشانیاں کیوں نہیں اتریں اللہ تعالی نے ارشاد فرمایا کہ اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اپ ان کافروں سے ارشاد فرما دیں : نشانیاں تو اللہ تعالی ہی کے پاس ہیں اور وہ حکمت کے مطابق جو نشانی چاہتا ہے نازل فرماتا ہے اور میری ذمہ داری یہ ہے کہ میں نافرمانی کرنے والوں کو اللہ تعالی کے عذاب کا صاف ڈر سنا دوں اور میں اسی کا پابند ہوں ۔ (خازن العنکبوت تحت الایۃ: ۵۰ ۳ / ۴۵۴ مدارک العنکبوت تحت الایۃ: ۵۰ ص۸۹۶ ملتقطا)