Surah Al Ankabut Ayat 56 (29:56)
The Spider · Juz 21 · Makki
یٰعِبَادِیَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اِنَّ اَرْضِیْ وَاسِعَةٌ فَاِیَّایَ فَاعْبُدُوْنِ 56
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاے میرے مومن بندو! بیشک میری زمین وسیع ہے تو میری ہی بندگی کرو۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاے میرے بندوجو ایمان لائے بیشک میری زمین وسیع ہے تو میری ہی بندگی کرو۔
Tafseer (Urdu)
{یعبادی الذین امنوا: اے میرے مومن بندو!} اس ایت کا معنی یہ ہے کہ جب مومن کو کسی سرزمین میں اپنے دین پر قائم رہنا اور عبادت کرنا دشوار ہو تو اسے چاہئے کہ وہ ایسی سرزمین کی طرف ہجرت کرجائے جہاں آسانی سے عبادت کر سکے اور وہاں دین کی پابندی میں دشواریاں درپیش نہ ہوں ۔شان نزول:یہ آیت مکہ مکرمہ میں موجود ان کمزور مسلمانوں کے حق میں نازل ہوئی جنہیں وہاں رہ کر اسلام کو ظاہر کرنے میں خطرے اور تکلیفیں تھیں اور وہ انتہائی تنگی میں تھے انہیں حکم دیا گیا کہ میری بندگی تو ضروری ہے یہاں رہ کر نہیں کر سکتے تو مدینہ شریف کی طرف ہجرت کر جاؤوہ وسیع ہے اور وہاں امن بھی ہے ۔( مدارک العنکبوت تحت الایۃ: ۵۶ ص۸۹۷ خازن العنکبوت تحت الایۃ: ۵۶ ۳ / ۴۵۴-۴۵۵ ملتقطا) نوٹ:ہجرت سے متعلق احکام کی معلومات حاصل کرنے کے لئے سورہ نساء ایت نمبر97کی تفسیر ملاحظہ فرمائیں۔