Surah Al Ankabut Ayat 57 (29:57)
The Spider · Juz 21 · Makki
كُلُّ نَفْسٍ ذَآىٕقَةُ الْمَوْتِ- ثُمَّ اِلَیْنَا تُرْجَعُوْنَ 57
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariہر جان کو موت کا مز ہ چکھنا ہے پھر ہماری ہی طرف تم پھیرے جاؤگے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanہر جان کو موت کا مز ہ چکھنا ہے پھر ہماری ہی طرف پھروگے۔
Tafseer (Urdu)
{كل نفس ذآىقة الموت: ہر جان کو موت کا مز ہ چکھنا ہے۔} ارشاد فرمایا کہ ہر جان کو موت کا مز ہ چکھنا ہے اور اس دار فانی کو چھوڑنا ہی ہے پھرمرنے کے بعدثواب و عذاب اور اعمال کی جزا کے لئے ہماری ہی طرف تم لوگ پھیرے جاوگے تو تم پر لازم ہے کہ ہمارے دین پر قائم رہو اور اپنے دین کی حفاظت کے راستے اختیار کرو۔