Surah Al Ankabut Ayat 61 (29:61)
The Spider · Juz 21 · Makki
وَ لَىٕنْ سَاَلْتَهُمْ مَّنْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ وَ سَخَّرَ الشَّمْسَ وَ الْقَمَرَ لَیَقُوْلُنَّ اللّٰهُۚ-فَاَنّٰى یُؤْفَكُوْنَ 61
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور اگر تم ان سے پوچھوکہ آسمان اور زمین کس نے بنائے اورسورج اور چاند کو کس نے کام میں لگایا تو ضرور کہیں گے: ’’ الله نے‘‘ تو کہاں الٹے پھرے جاتے ہیں ؟
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور اگر تم اُن سے پوچھو کس نے بنائے آسمان اور زمین اور کام میں لگائے سورج اور چاند تو ضرورکہیں گے الله نے تو کہاں اوندھے جاتے ہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{و لىن سالتهم: اور اگر تم ان سے پوچھو۔} ارشاد فرمایا کہ اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اگراپ ان کفار مکہ سے پوچھیں کہ اتنے بڑے اور اتنے وسیع آسمان اور زمین کس نے بنائے سورج اور چاند کو کس نے کام میں لگایا تو اس کے جواب میں وہ ضرور کہیں گے: ’’ اللہ تعالی نے‘‘ تو پھر یہ لوگ کہاں الٹے پھرے جاتے ہیں اور ا س اقرار کے باوجود اللہ تعالی کی وحدانیت پر ایمان لانے سے کیوں منحرف ہوتے ہیں ۔( مدارک العنکبوت تحت الایۃ: ۶۱ ص۸۹۸)