Surah Al Ankabut Ayat 62 (29:62)
The Spider · Juz 21 · Makki
اَللّٰهُ یَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَنْ یَّشَآءُ مِنْ عِبَادِهٖ وَ یَقْدِرُ لَهٗؕ-اِنَّ اللّٰهَ بِكُلِّ شَیْءٍ عَلِیْمٌ 62
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariالله اپنے بندوں میں جس کے لیے چاہتا ہے رزق وسیع کردیتا ہے اور تنگ کردیتا ہے جس کیلئے چاہے، بیشک الله سب کچھ جاننے والا ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanالله کشادہ کرتا ہے رزق اپنے بندوں میں جس کے لیے چاہے اور تنگی فرماتا ہے جس کے لیے چاہے بیشک الله سب کچھ جانتا ہے۔
Tafseer (Urdu)
{الله یبسط الرزق لمن یشآء من عباده: اللہ اپنے بندوں میں جس کے لیے چاہتا ہے رزق وسیع کردیتا ہے۔} ارشاد فرمایا کہ اللہ تعالی اپنے بندوں میں خواہ وہ مومن ہوں یا کافر جس کے لیے چاہتا ہے رزق وسیع کردیتا ہے اور جس کے لئے چاہتا ہے رزق تنگ کردیتا ہے بیشک اللہ تعالی سب کچھ جاننے والا ہے تو اسے یہ بھی معلوم ہے کہ کس چیز میں بندےکی بھلائی ہے اور کس میں نقصان ہے اور یہ بھی معلوم ہے کہ کون کس وقت امیری کے لائق ہے اور کون کس وقت غریبی کے لائق ہے لہذا وہ حکمت اور مصلحت کے مطابق ہی ہر ایک کے ساتھ معاملہ فرماتا ہے۔( روح البیان العنکبوت تحت الایۃ: ۶۲ ۶ / ۴۸۹ مدارک العنکبوت تحت الایۃ: ۶۲ ص۸۹۸ ملتقطا) نوٹ:مخلوق کے درمیان رزق میں برابری نہ ہونے کی حکمتیں جاننے کے لئے سورہ رعدایت نمبر26کے تحت مذکور کلام ملاحظہ فرمائیں ۔