Surah Al Ankabut Ayat 63 (29:63)
The Spider · Juz 21 · Makki
وَ لَىٕنْ سَاَلْتَهُمْ مَّنْ نَّزَّلَ مِنَ السَّمَآءِ مَآءً فَاَحْیَا بِهِ الْاَرْضَ مِنْۢ بَعْدِ مَوْتِهَا لَیَقُوْلُنَّ اللّٰهُؕ-قُلِ الْحَمْدُ لِلّٰهِؕ-بَلْ اَكْثَرُهُمْ لَا یَعْقِلُوْنَ 63
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور اگرتم ان سے پوچھو کہ کس نے آسمان سے پانی اُتارا پھر اس کے ذریعے زمین کو مردہ ہونے کے بعد زندہ کیا؟ ضرور کہیں گے : الله نے۔تم فرماؤ:سب تعریفیں الله کیلئے ہیں ، بلکہ ان میں اکثر نہیں سمجھتے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور جو تم اُن سے پوچھو کس نے اُتارا آسمان سے پانی تو اس کے سبب زمین زندہ کردی مَرے پیچھے ضرور کہیں گے الله نے تم فرماؤ سب خوبیاں الله کو بلکہ اُن میں اکثر بے عقل ہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{و لىن سالتهم: اور اگرتم ان سے پوچھو۔} ارشاد فرمایا کہ اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اگر اپ عرب کے مشرکوں سے یہ بات پوچھیں کہ کس نے آسمان سے پانی اتارا پھر اس کے ذریعے خشک زمین سے کھیتی نباتات اور درخت وغیرہ اگا کر اسے سرسبز و شاداب کیا تو ا س کے جواب میں وہ ضرور کہیں گے : اللہ تعالی نے پانی نازل فرمایا اور اسی نے زمین کو سرسبز کیا۔یعنی وہ لوگ اس کا اعتراف اور اقرار کرتے ہیں کہ یہ سب اللہ تعالی نے ہی کیا ہے۔اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اپ ان سے فرمائیں کہ سب تعریفیں ا س اللہ تعالی کیلئے ہیں جس نے حق کو ایسابنایا کہ باطل پرست اس کا انکار کرنے کی جرات نہیں کر سکتے بلکہ ان کافروں میں اکثر بے عقل ہیں کہ اس اقرار اور اعتراف کے باوجود اللہ تعالی کی وحدانیت کے منکر ہیں ۔( روح البیان العنکبوت تحت الایۃ: ۶۳ ۶ / ۴۸۹ خازن العنکبوت تحت الایۃ: ۶۳ ۳ / ۴۵۶ ملتقطا)