Surah Al Ankabut Ayat 67 (29:67)
The Spider · Juz 21 · Makki
اَوَ لَمْ یَرَوْا اَنَّا جَعَلْنَا حَرَمًا اٰمِنًا وَّ یُتَخَطَّفُ النَّاسُ مِنْ حَوْلِهِمْؕ-اَفَبِالْبَاطِلِ یُؤْمِنُوْنَ وَ بِنِعْمَةِ اللّٰهِ یَكْفُرُوْنَ 67
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور کیا انہوں نے یہ نہ دیکھا کہ ہم نے حرمت والی زمین، امن و امان والی بنائی اور ان کے آس پاس والے لوگ اچک لیے جاتے ہیں ۔تو کیا وہ باطل پر یقین کرتے ہیں اور الله کی نعمت کی ناشکری کرتے ہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور کیا انہوں نے یہ نہ دیکھا کہ ہم نے حرمت والی زمین پناہ بنائی اور اُن کے آس پاس والے لوگ اُچک لیے جاتے ہیں تو کیا باطل پر یقین لاتے ہیں اور الله کی دی ہوئی نعمت سے ناشکری کرتے ہیں۔
Tafseer (Urdu)
{او لم یروا: اور کیا انہوں نے نہ دیکھا۔} ارشاد فرمایا کہ کیا مکہ والوں نے یہ نہ دیکھا کہ ہم نے ان کے شہر مکہ مکرمہ کی حرمت والی زمینا ن کے لئے امن و امان والی بنائی کہ اس سرزمین میں رہنے والے امن و امان سے رہتے ہیں جبکہ ان کے آس پاس کے لوگ قتل بھی کئے جاتے اور گرفتاربھی ہوجاتے ہیں اس امن و سکون کی نعمت پر توا نہیں اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے لیکن ان کی حالت یہ ہے کہ بتوں پر یقین رکھتے ہیں اورنبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم سے اور اسلام سے کفر کر کے اللہ تعالی کی دی ہوئی نعمت کی ناشکری کرتے ہیں ۔( مدارک العنکبوت تحت الایۃ: ۶۷ ص۸۹۹)