Surah Al Imran Ayat 114 (3:114)
Family of Imran · Juz 4 · Madani
یُؤْمِنُوْنَ بِاللّٰهِ وَ الْیَوْمِ الْاٰخِرِ وَ یَاْمُرُوْنَ بِالْمَعْرُوْفِ وَ یَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ وَ یُسَارِعُوْنَ فِی الْخَیْرٰتِؕ-وَ اُولٰٓىٕكَ مِنَ الصّٰلِحِیْنَ 114
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariیہ اللہ پر اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتے ہیں اور بھلائی کا حکم دیتے اور برائی سے منع کرتے ہیں اور نیک کاموں میں جلدی کرتے ہیں اور یہ لوگ (اللہ کے) خاص بندوں میں سے ہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاللہ اور پچھلے دن پر ایمان لاتے ہیں اور بھلائی کا حکم دیتے اور برائی سے منع کرتے ہیں اور نیک کاموں پر دوڑتے ہیں اور یہ لوگ لائق ہیں۔
Tafseer (Urdu)
{یؤمنون بالله و الیوم الاخر : یہ اللہ پر اوراخرت کے دن پر ایمان رکھتے ہیں۔} گزشتہ ایت اور اس ایت میں مجموعی طور پر ایمان والوں کے یہ اوصاف بیان کئے گئے ہیں۔ (1) رات کو عبادت میں قیام کرنا (2)نماز پڑھنا (3) رات کا ایک حصہ عبادت میں گزارنا (4) رات کے وقت قران کی تلاوت کرنا (5)اللہ تعالی اور اخرت پر کامل ایمان رکھنا (6)نیکی کا حکم دینا (7) برائی سے منع کرنا (8) نیکیوں میں سبقت لیجانا (9) نیکی کو اختیار کرنا۔ ایک کامل ایمان والے کے بھی یہی اوصاف ہونے چاہئیں۔ اللہ تعالی ہمیں کاملین میں داخل فرمائے۔