Surah Al Imran Ayat 115 (3:115)
Family of Imran · Juz 4 · Madani
وَ مَا یَفْعَلُوْا مِنْ خَیْرٍ فَلَنْ یُّكْفَرُوْهُؕ-وَ اللّٰهُ عَلِیْمٌۢ بِالْمُتَّقِیْنَ 115
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور یہ لوگ جونیک کام کرتے ہیں ہرگز اِن کی ناقدری نہیں کی جائے گی اور اللہ ڈرنے والوں کو جانتا ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور وہ جو بھلائی کریں ان کا حق نہ مارا جائے گا اور اللہ کو معلوم ہیں ڈر والے۔
Tafseer (Urdu)
{فلن یكفروه:ہرگز ان کی ناقدری نہیں کی جائے گی ۔} یہودیوں نے حضرت عبداللہ بن سلام رضی اللہ تعالی عنہ اور ان کے ساتھیوں سے کہا تھا کہ تم دین اسلام قبول کرکے خسارے میں پڑے تو اللہ تعالی نے انہیں خبر دی کہ وہ تو بارگاہ الہی عزوجل میں بلند درجات کے مستحق ہوئے اور وہ تو اپنی نیکیوں کی جزا پائیں گے جبکہ یہودیوں کی گفتگو بے معنی ہے۔