Surah Al Imran Ayat 116 (3:116)
Family of Imran · Juz 4 · Madani
اِنَّ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لَنْ تُغْنِیَ عَنْهُمْ اَمْوَالُهُمْ وَ لَاۤ اَوْلَادُهُمْ مِّنَ اللّٰهِ شَیْــٴًـاؕ-وَ اُولٰٓىٕكَ اَصْحٰبُ النَّارِۚ-هُمْ فِیْهَا خٰلِدُوْنَ 116
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariوہ لوگ جو کافر ہوئے ان کے مال اور ان کی اولاد ان کو اللہ کے عذاب سے کچھ بچا نہ سکیں گے اور یہی لوگ جہنمی ہیں ، یہ ہمیشہ جہنم میں رہیں گے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanوہ جو کافر ہوئے ان کے مال اور اولاد ان کو اللہ سے کچھ نہ بچائیں گے اور وہ جہنمی ہیں ان کو ہمیشہ اس میں رہنا۔
Tafseer (Urdu)
{لن تغنی عنهم اموالهم و لا اولادهم من الله شیــٴـا: ان کے مال اور ان کی اولاد ان کو اللہ کے عذاب سے کچھ بچا نہ سکیں گے۔} شان نزول: یہ آیت بنی قریظہ اور بنی نضیر کے بارے میں نازل ہوئی۔ یہودی سرداروں نے مال و دولت کی خاطر سرکار عالی وقار مدینے کے تاجدارصلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کے ساتھ دشمنی کی تھیاللہ تعالی نے اس ایت میں ارشادفرمایا کہ ان کے مال و اولاد ان کے کچھ کام نہ آئیں گے یہ سرکار اقدس صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی دشمنی میں ناحق اپنی عاقبت برباد کررہے ہیں۔(خازن ال عمران تحت الایۃ: ۱۱۶ ۱ / ۲۹۱) ایک قول یہ ہے کہ یہ آیت مشرکین قریش کے بارے میں نازل ہوئی کیونکہ ابوجہل کو اپنی دولت پر بڑا فخر تھا اور ایک قول یہ ہے کہ یہ آیت تمام کفار کے متعلق عام ہے ۔ (تفسیر کبیر ال عمران تحت الایۃ: ۱۱۶ ۳ / ۳۳۵-۳۳۶) ان سب کو بتایا گیا کہ مال و اولاد میں سے کوئی بھی کام آنے والا اور عذاب الہی سے بچانے والا نہیں۔صرف رسول اکرم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کے دامن سے وابستہ ہونا ہی نجات کا ذریعہ ہے۔