Surah Al Imran Ayat 132 (3:132)
Family of Imran · Juz 4 · Madani
وَ اَطِیْعُوا اللّٰهَ وَ الرَّسُوْلَ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُوْنَ 132
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاوراللہ اور رسول کی فرمانبردار ی کرتے رہو تاکہ تم پر رحم کیا جائے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور اللہ و رسول کے فرمانبردار رہو اس امید پر کہ تم رحم کیے جاؤ۔
Tafseer (Urdu)
{و اطیعوا الله و الرسول : اوراللہ اور رسول کی فرمانبردار ی کرتے رہو ۔} فرمایا گیا کہ اللہ عزوجل اور اس کے رسول صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی اطاعت کرو اور یہ بات یقینی ہے کہ اللہ عزوجل کی اطاعت اس کے رسول صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی اطاعت کو کہتے ہیں رسول صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی نافرمانی کرنے والا اللہ عزوجل کا فرمانبردار نہیں ہوسکتا۔