Surah Al Imran Ayat 146 (3:146)
Family of Imran · Juz 4 · Madani
وَ كَاَیِّنْ مِّنْ نَّبِیٍّ قٰتَلَۙ-مَعَهٗ رِبِّیُّوْنَ كَثِیْرٌۚ-فَمَا وَ هَنُوْا لِمَاۤ اَصَابَهُمْ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ وَ مَا ضَعُفُوْا وَ مَا اسْتَكَانُوْاؕ-وَ اللّٰهُ یُحِبُّ الصّٰبِرِیْنَ 146
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور کتنے ہی انبیاء نے جہاد کیا، ان کے ساتھ بہت سے اللہ والے تھے تو انہوں نے اللہ کی راہ میں پہنچنے والی تکلیفوں کی وجہ سے نہ تو ہمت ہاری اور نہ کمزور ی دکھائی اور نہ (دوسروں سے) دبے اور اللہ صبر کرنے والوں سے محبت فرماتا ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور کتنے ہی انبیاء نے جہاد کیا ان کے ساتھ بہت خدا والے تھے تو نہ سست پڑے ان مصیبتوں سے جو اللہ کی راہ میں انہیں پہنچیں اور نہ کمزور ہوئے اور نہ دبے اور صبر والے اللہ کو محبوب ہیں۔
Tafseer (Urdu)
{و كاین من نبی قتل:اور کتنے ہی انبیاء نے جہاد کیا۔} مسلمانوں کا حوصلہ بڑھایا جارہا ہے اور انہیں بتایا جارہا ہے کہ تم سے پہلے بہت سے انبیاء کرام علیہم الصلوۃ والسلام نے جہاد کیا ان کے ساتھ ان کے صحابہ بھی ہوا کرتے تھے۔ انہوں نے جہاد کی تکالیف کے باوجود ہمت نہ ہاری اور کمزوری نہ دکھائی اور کافروں کے سامنے پسپائی کا مظاہرہ نہ کیا بلکہ راہ خدا عزوجل میں ڈٹے رہے اور مردانہ وار تمام تکالیف و مصائب کو برداشت کرتے رہے اور صبر و استقامت کے پیکر بنے رہے تو اے مسلمانو! تم تو وہ ہو کہ تمہارے نبی ان تمام نبیوں کے سردار ہیں اور تم ان تمام امتوں سے افضل ہو تو چاہیے کہ تمہاری بہادری اور استقامت ان سے زیادہ ہو تمہاری ہمت اور حوصلہ ان سے بڑھ کر ہو تم میں صبر کا مادہ ان سے زیادہ ہو لہذا تم بھی اپنے اندر وہی اوصاف پیدا کرو۔اس ایت کے شروع میں بیان ہوا کہ بہت سے انبیاء علیہم الصلوۃ والسلام نے جہاد کیا اور ان کے ساتھ ربانی لوگ تھے۔ دونوں چیزوں کے بارے میں تفصیل یہ ہے کہ جہاد حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام سے شرو ع ہوا سب سے پہلے اپ علیہ الصلوۃ والسلام نے جہاد فرمایا اپ علیہ الصلوۃ والسلام سے پہلے کسی نبی نے جہاد نہ کیا تھا۔ البتہ اپ علیہ الصلوۃ والسلام کے بعد بہت سے پیغمبروں کی شریعت میں جہاد تھا جیسے حضرت موسی حضرت داود حضرت یوشع علیہم الصلوۃ والسلام وغیرہا اور ربانی لوگوں سے مراد علماء مشائخ اور متقی لوگ ہیں جو اللہ عزوجل کو راضی کرنے کی کوشش میں لگے رہیں۔(بیضاوی ال عمران تحت الایۃ: ۱۴۶ ۲ / ۱۰۰) ایت’’و كاین من نبی‘‘ سے حاصل ہونے والا درس: اس ایت مبارکہ میں بہت سے درس ہیں ان میں سے 2یہ ہیں : (1)… افضل کو افضل نیکیاں کرنی چاہئیں وہ تمام ماتحتوں سے عمل میں بڑھ کر ہونا چاہیے لہذا سیدوں عالموں اور پیروں کو دوسروں سے زیادہ نیک ہونا چاہیے۔ (2)… دوسروں کے اعمال دکھا کر سنا کرکسی کو جوش دلانا سنت الہیہ ہے بلکہ تاریخی حالات کا جاننا اس نیت سے بہت بہتر ہے۔ اسی لئے مختلف محفلوں عرسوں بزرگان دین کے ایام میں ان کی عبادت و ریاضت زہد وتقوی کے واقعات بیان کئے جاتے ہیں تاکہ عمل کا جذبہ پیدا ہو۔