Surah Al Imran Ayat 148 (3:148)
Family of Imran · Juz 4 · Madani
فَاٰتٰىهُمُ اللّٰهُ ثَوَابَ الدُّنْیَا وَ حُسْنَ ثَوَابِ الْاٰخِرَةِؕ-وَ اللّٰهُ یُحِبُّ الْمُحْسِنِیْنَ 148
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتو اللہ نے انہیں دنیا کا انعام (بھی) عطا فرمایا اور آخرت کا اچھا ثواب بھی اور اللہ نیکی کرنے والوں سے محبت فرماتا ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتو اللہ نے انہیں دنیا کا انعام دیا اور آخرت کے ثواب کی خوبی اور نیکی والے اللہ کو پیارے ہیں۔
Tafseer (Urdu)
{فاتىهم الله ثواب الدنیا : تو اللہ نے انہیں دنیا کا انعام (بھی) عطا فرمایا۔}انبیاء کرام علیہم الصلوۃ والسلام کی معیت میں دین خدا عزوجل کیلئے جدوجہد کرنے والوں کے بارے میں فرمایا کہ ان کی حسن نیت اور حسن عمل کی وجہ سے اللہ تعالی نے انہیں دونوں جہان کی کامیابیاں عطا فرمائیں دنیا میں انہیں فتح و نصرت سے نوازا اور دشمنوں پر غلبہ عطا فرمایا جبکہ اخرت میں ان کیلئے مغفرت جنت اوررضائے الہی کا انعام رکھا۔ اس سے معلوم ہوا کہ اخرت کا ثواب دنیا کے انعام سے کہیں زیادہ ہے کیونکہ اخرت کے ثواب پر لفظ’’حسن‘‘ زیادہ فرمایا ہے اوریہ بھی معلوم ہوا کہ دین کی خدمت کرنے والے کو دنیا بھی ملتی ہے۔