Surah Al Imran Ayat 33 (3:33)
Family of Imran · Juz 3 · Madani
اِنَّ اللّٰهَ اصْطَفٰۤى اٰدَمَ وَ نُوْحًا وَّ اٰلَ اِبْرٰهِیْمَ وَ اٰلَ عِمْرٰنَ عَلَى الْعٰلَمِیْنَ 33
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariبیشک اللہ نے آدم اور نوح اور ابراہیم کی اولاد اور عمران کی اولاد کو سارے جہان والوں پر چن لیا ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanبیشک اللہ نے چن لیا آدم اور نوح اور ابراہیم کی آل اور عمران کی آل کو سارے جہان سے۔
Tafseer (Urdu)
{ان الله اصطفى ادم: بیشک اللہ نے آدم کو چن لیا۔} یہودیوں نے کہا تھا کہ ہم حضرت ابراہیم حضرت اسحق اور حضرت یعقوب علیہم الصلوۃ والسلام کی اولاد سے ہیں اور انہیں کے دین پر ہیں اس پر یہ آیت کریمہ نازل ہوئی اور بتادیا گیا کہ’’ اللہ تعالی نے ان حضرات کو اسلام کے ساتھ برگزیدہ کیا تھا اور اے یہودیو! تم اسلام پر نہیں ہو تو تمہارا یہ دعوی غلط ہے۔ اس ایت سے یہ بھی معلوم ہوا کہ اللہ تعالی کے برگزیدہ چنے ہوئے منتخب بندوں کی عظمت و شان کو بیان کرنا اللہ تعالی کی سنت ہے جیسے یہاں پر برگزیدہ بندوں کا تذکرہ ہوا اور اس کے اگے کی ایتوں میں مقربین بارگاہ الہی کا تفصیل سے تذکرہ ہوا۔