Surah Al Imran Ayat 94 (3:94)
Family of Imran · Juz 4 · Madani
فَمَنِ افْتَرٰى عَلَى اللّٰهِ الْكَذِبَ مِنْۢ بَعْدِ ذٰلِكَ فَاُولٰٓىٕكَ هُمُ الظّٰلِمُوْنَؐ 94
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariپھر اس کے بعد بھی جو اللہ پر جھوٹ باندھے تو وہی لوگ ظالم ہیں۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتو اس کے بعد جو اللہ پر جھوٹ باندھے تو وہی ظالم ہیں۔
Tafseer (Urdu)
فمن افترى على الله الكذب : پھر جو اللہ پر جھوٹ باندھے۔} یعنی اس بات کی وضاحت تو ہوگئی کہ بنی اسرائیل پر جو کچھ کھانے حرام ہیں یہ حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃوالسلام سے نہیں ہیں بلکہ بعد میں حضرت یعقوب علیہ الصلوۃ والسلام کے حرام کرنے سے ہوئے تو جو اس حقیقت کے واضح ہوجانے کے بعد بھی اللہ تعالی پر جھوٹ باندھے اور کہے کہ’’ ملت ابراہیمی میں اونٹوں کے گوشت اور دودھ اللہ تعالی نے حرام کئے تھے‘‘ وہ ظالم ہے۔اس ایت سے یہ بھی معلوم ہوا کہ علم کے باوجود گناہ کرنا زیادہ سخت ہے نیز حلال کو اپنی طرف سے بلا دلیل حرام کہنا اللہ تعالی پر افتراء کرنا ہے۔