Surah Al Imran Ayat 99 (3:99)
Family of Imran · Juz 4 · Madani
قُلْ یٰۤاَهْلَ الْكِتٰبِ لِمَ تَصُدُّوْنَ عَنْ سَبِیْلِ اللّٰهِ مَنْ اٰمَنَ تَبْغُوْنَهَا عِوَجًا وَّ اَنْتُمْ شُهَدَآءُؕ-وَ مَا اللّٰهُ بِغَافِلٍ عَمَّا تَعْمَلُوْنَ 99
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتم فرماؤ :اے اہلِ کتاب! تم ایمان لانے والوں کو اللہ کے راستے سے کیوں روکتے ہو ؟تم اس میں بھی ٹیڑھا پن چاہتے ہو حالانکہ تم خود اس پر گواہ ہو اور اللہ تمہارے اعمال سے بے خبر نہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتم فرماؤ اے کتابیو کیوں اللہ کی راہ سے روکتے ہو اسے جو ایمان لائے اسے ٹیڑھا کیا چاہتے ہو اور تم خود اس پر گواہ ہو اور اللہ تمہارے کوتکوں سے بے خبر نہیں۔
Tafseer (Urdu)
{قل یاهل الكتب: تم فرماؤ :اے اہل کتاب!} اس ایت میں بھی اہل کتاب ہی سے خطاب ہے کہ’’ اے اہل کتاب! تم ان لوگوں کو جن کے دلوں میں ابھی ایمان مضبوط نہیں ہوا انہیں تاجدار رسالت صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی شان میں توریت کی ایتیں چھپا کر اور یہ کہہ کر کیوں بہکاتے ہو کہ’’ یہ وہ نبی نہیں جن کی خبر توریت و انجیل میں ہے۔یہ کہہ کرتم انہیں اللہ عزوجل کے راستے سے کیوں روکتے ہو حالانکہ تم خود اس بات کے گواہ ہو کہ سید دو عالم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی شان توریت میں لکھی ہوئی ہے اور اللہ عزوجل کی بارگاہ میں جو دین مقبول ہے وہ صرف دین اسلام ہی ہے۔