Surah Ar Rum Ayat 18 (30:18)
The Romans · Juz 21 · Makki
وَ لَهُ الْحَمْدُ فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ عَشِیًّا وَّ حِیْنَ تُظْهِرُوْنَ 18
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاوراسی کیلئے تعریف ہے آسمانوں اور زمین میں اور اس وقت جب دن کا کچھ حصہ باقی ہو اور جب تم دوپہر کرو۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور اُسی کی تعریف ہے آسمانوں اور زمین میں اور کچھ دن رہے اور جب تمہیں دوپہر ہو۔
Tafseer (Urdu)
{و عشیا و حین تظهرون: اور جب دن کا کچھ حصہ باقی ہو اور جب تم دوپہر کرو۔} اس ایت کا ایک معنی یہ ہے کہ جب کچھ دن باقی ہو اور جب تم دوپہر کرو تو ا س وقت تسبیح کرو۔ دوسرا معنی یہ ہے کہ جب کچھ دن باقی ہو اور جب تم دوپہر کرو تو ا س وقت نماز ادا کرو۔ ا س میں نماز عصر اور نماز ظہر کا بیان ہوا۔ نماز کے لئے یہ پانچ اوقات مقرر فرمائے جانے کی حکمت: یاد رہے کہ نماز کے لئے یہ پانچ اوقات ا س لئے مقرر فرمائے گئے کہ افضل اعمال وہ ہیں جو ہمیشہ ہوں اور انسان یہ قدرت نہیں رکھتا کہ اپنے تمام اوقات نماز میں صرف کرے کیونکہ اس کے ساتھ کھانے پینے وغیرہ کے حوائج و ضروریات ہیں تو اللہ تعالی نے بندوں پر عبادت میں تخفیف فرمائی اور دن کے شروعدرمیان اور اخر میں جبکہ رات کے شروع اور آخر میں نمازیں مقرر کیں تاکہ ان اوقات کے اندر نماز میں مشغول رہنا دائمی عبادت کے حکم میں ہو۔(روح البیان الروم تحت الایۃ: ۱۸ ۷ / ۱۶ مدارک الروم تحت الایۃ: ۱۸ ص۹۰۴ خازن الروم تحت الایۃ: ۱۸ ۳ / ۴۶۰ ملتقطا)