Surah Ar Rum Ayat 24 (30:24)
The Romans · Juz 21 · Makki
وَ مِنْ اٰیٰتِهٖ یُرِیْكُمُ الْبَرْقَ خَوْفًا وَّ طَمَعًا وَّ یُنَزِّلُ مِنَ السَّمَآءِ مَآءً فَیُحْیٖ بِهِ الْاَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَاؕ-اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیٰتٍ لِّقَوْمٍ یَّعْقِلُوْنَ 24
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور اس کی نشانیوں میں سے ہے کہ تمہیں ڈرانے اور (بارش کی) امید دلانے کیلئے بجلی دکھاتا ہے اور آسمان سے پانی اتارتا ہے تو ا س کے ذریعے زمین کو اس کی موت کے بعد زندہ کرتا ہے۔بیشک اس میں عقل والوں کے لئے نشانیاں ہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور اس کی نشانیوں سے ہے کہ تمہیں بجلی دکھاتا ہے ڈراتی اور امید دلاتی اور آسمان سے پانی اُتارتا ہے تو اُس سے زمین کو زندہ کرتا ہے اس کے مَرے پیچھے بے شک اس میں نشانیاں ہیں عقل والوں کے لئے۔
Tafseer (Urdu)
{و من ایته: اور اس کی نشانیوں میں سے ہے۔} اس ایت میں اللہ تعالی نے خارجی کائنات کے عارضی اوصاف سے اپنی قدرت اور مرنے کے بعد اٹھائے جانے پر استدلال فرمایاہے چنانچہ ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ اللہ تعالی کا تمہیں ڈرانے اور امید دلانے کے لئے بجلی دکھانا اور اسمان سے پانی اتار کر بنجر زمین کو سرسبزو شاداب کر دینا ا س کی قدرت کی نشانیوں میں سے ہے کہ جب بادلوں میں بجلی چمکتی ہے تو بسا اوقات تم خوفزدہ ہو جاتے ہو کہ کہیں یہ گر کر نقصان نہ پہنچا دے اور کبھی تمہیں اس سے یہ امید ہوتی ہے کہ اب بارش برسے گی نیزجب اللہ تعالی بارش نازل فرماتا ہے تو اس کے پانی سے بنجر زمین سرسبز وشاداب ہو کر لہلہانے لگتی ہے کھیتیاں پھلنے پھولنے لگتی اورباغات میں درخت پھلوں سے بھرنے لگتے ہیں یہ چیزیں دیکھ کر حقیقی طور پر غورو فکر کرنے والے اس نظام کو چلانے والے کی معرفت حاصل کرتے ہیں کہ برس ہا برس سے زمینوں کی سیرابی اوران کی سرسبزی و شادابی کا یہی نظام ہے اور ا س نظام کے تسلسل اور یکسانیت سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسے بنانے والا اور اسے چلانے والا موجود ہے اور وہ واحد ہے اور ا س کی قدرت کامل ہے اور اس میں یہ نشانی بھی ہے کہ اللہ تعالی جس طرح مردہ زمین کو زندہ فرماتا ہے اسی طرح ایک دن مردہ انسانوں کو بھی زندہ فرمائے گا۔( ابن کثیر الروم تحت الایۃ: ۲۴ ۶ / ۲۷۹ تفسیرکبیر الروم تحت الایۃ: ۲۴ ۹ / ۹۳-۹۴ روح البیان الروم تحت الایۃ: ۲۴ ۷ / ۲۴ ملتقطا)