Surah Ar Rum Ayat 23 (30:23)
The Romans · Juz 21 · Makki
وَ مِنْ اٰیٰتِهٖ مَنَامُكُمْ بِالَّیْلِ وَ النَّهَارِ وَ ابْتِغَآؤُكُمْ مِّنْ فَضْلِهٖؕ-اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیٰتٍ لِّقَوْمٍ یَّسْمَعُوْنَ 23
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور رات اور دن میں تمہارا سونا اور اس کا فضل تلاش کرنا اس کی نشانیوں میں سے ہے ،بے شک اس میں سننے والوں کے لئے نشانیاں ہیں۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور اس کی نشانیوں میں سے ہے رات اور دن میں تمہارا سونا اور اس کا فضل تلاش کرنا بے شک اس میں نشانیاں ہیں سننے والوں کے لئے۔
Tafseer (Urdu)
{و من ایته: اور اس کی نشانیوں میں سے ہے۔} اس ایت میں اللہ تعالی نے اپنی وحدانیت پر انسان کی ان صفات سے استدلال فرمایا ہے جو انسان سے جدا ہو جاتی ہیں چنانچہ ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ اے لوگو! رات اور دن میں تمہارا سونا اور اللہ تعالی کا فضل تلاش کرنا اللہ تعالی کی قدرت کی نشانیوں میں سے ہے کہ تمہیں عادت کے مطابق رات میں نیند اتی ہے اور ضرورت کے وقت تم دن میں بھی سوجاتے ہوجس سے تھکن دور ہوتی اور تمہارے بدن کو راحت حاصل ہوتی ہے یونہی دن میں تم سفر کرتے اور اپنی معیشت کے اسباب کو تلاش کر تے ہوتو غور کرو کہ تم پر نیند کون طاری کرتا ہے اور نیند کا یہ معمول کس نے بنایا ہے اور تمہیں معیشت کے اسباب تلاش کرنے کی ہمت اور صلاحیت کس نے دی ہےاگرتم لاپرواہی اور ضدسے کام نہ لو تو تمہیں یہی کہنا پڑے گا کہ ہزاروں برس سے انسانوں کا یہ معمول اوران کا یہ فطری نظام صرف اسی اللہ تعالی کا پیدا کیا ہوا ہے جو یکتا معبود ہے اوراس کی قدرت کامل ہے ۔( تفسیرکبیر الروم تحت الایۃ: ۲۳ ۹ / ۹۳ روح البیان الروم تحت الایۃ: ۲۳ ۷ / ۲۱-۲۲ خازن الروم تحت الایۃ: ۲۳ ۳ / ۴۶۲ ملتقطا) اس ایت میں مرنے کے بعد اٹھائے جانے پر بھی دلیل موجودہے اور وہ یہ کہ سونے والا مردہ کی مانند ہے تو جو ذات سونے والے کو بیدار کرنے پر قادر ہے تو وہ مرنے والے کو دوبارہ زندہ کرنے پر بھی قادر ہے۔