Surah Ar Rum Ayat 40 (30:40)
The Romans · Juz 21 · Makki
اَللّٰهُ الَّذِیْ خَلَقَكُمْ ثُمَّ رَزَقَكُمْ ثُمَّ یُمِیْتُكُمْ ثُمَّ یُحْیِیْكُمْؕ-هَلْ مِنْ شُرَكَآىٕكُمْ مَّنْ یَّفْعَلُ مِنْ ذٰلِكُمْ مِّنْ شَیْءٍؕ-سُبْحٰنَهٗ وَ تَعٰلٰى عَمَّا یُشْرِكُوْنَ 40
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariالله ہی ہے جس نے تمہیں پیدا کیاپھر تمہیں روزی دی پھر تمہیں مارے گا پھر تمہیں زندہ کرے گا کیا تمہارے شریکوں میں بھی کوئی ایسا ہے جو ان کاموں میں سے کچھ کرسکے۔ الله ان کے شرک سے پاک اور بلندوبالا ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanالله ہے جس نے تمہیں پیدا کیاپھر تمہیں روزی دی پھر تمہیں مارے گا پھر تمہیں جِلائے گا کیا تمہارے شریکوں میں بھی کوئی ایسا ہے جو اُن کاموں میں سے کچھ کرے پاکی اور برتری ہے اسے ان کے شرک سے۔
Tafseer (Urdu)
{الله الذی خلقكم: اللہ ہی ہے جس نے تمہیں پیدا کیا۔} اس ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ پیدا کرنا روزی دینا مارنا اور زندہ کرنا یہ سب کام اللہ تعالی ہی کے ہیں توکیا جن بتوں کو تم اللہ تعالی کا شریک ٹھہراتے ہو ان میں بھی کوئی ایسا ہے جو ان میں سے کوئی کام کر سکےجب اس کے جواب سے مشرکین عاجز ہوگئے اور انہیں دم مارنے کی مجال نہ ہوئی تو ارشاد فرمایا کہ اللہ تعالی ان کے شرک سے پاک اور بلندوبالا ہے۔( مدارک الروم تحت الایۃ: ۴۰ ص۹۱۰)