Surah Ar Rum Ayat 47 (30:47)
The Romans · Juz 21 · Makki
وَ لَقَدْ اَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِكَ رُسُلًا اِلٰى قَوْمِهِمْ فَجَآءُوْهُمْ بِالْبَیِّنٰتِ فَانْتَقَمْنَا مِنَ الَّذِیْنَ اَجْرَمُوْاؕ-وَ كَانَ حَقًّا عَلَیْنَا نَصْرُ الْمُؤْمِنِیْنَ 47
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور بیشک ہم نے تم سے پہلے کتنے رسول ان کی قوم کی طرف بھیجے تو وہ ان کے پا س کھلی نشانیاں لائے پھر ہم نے مجرموں سے انتقام لیا اور مسلمانوں کی مدد کرناہمارے ذمہ ٔکرم پر ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور بے شک ہم نے تم سے پہلے کتنے رسول اُن کی قوم کی طرف بھیجے تو وہ اُن کے پا س کھلی نشانیاں لائے پھر ہم نے مجرموں سے بدلہ لیا اور ہمارے ذمہ کرم پر ہے مسلمانوں کی مدد فرمانا۔
Tafseer (Urdu)
{و لقد ارسلنا من قبلك رسلا الى قومهم: اور بیشک ہم نے تم سے پہلے کتنے رسول ان کی قوم کی طرف بھیجے۔} یعنی اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم جس طرح ہم نے اپ کو ا پ کی قوم کی طرف بھیجا اسی طرح ہم نے اپ سے پہلے کتنے رسول ان کی قوم کی طرف بھیجے اور جس طرح اپ اپنی قوم کے پاس کھلی نشانیاں لے کر ائے اسی طرح وہ رسول بھی اپنی قوموں کے پا س کھلی نشانیاں لائے جوان رسولوں کی رسالت کی تصدیق پر واضح دلیل تھیں لیکن ان کی قوم میں سے بعض لوگ ایمان لائے اور بعض نے کفر کیا۔پھر ان رسولوں پر ایمان نہ لانے کی وجہ سے ہم نے مجرموں سے انتقام لیا کہ دنیا میں انہیں عذاب میں مبتلا کرکے ہلاک کردیا اور اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم مسلمانوں کو نجات دینا اور کافروں کو ہلاک کرنا ہمارے ذمہ کرم پرہے۔ ایت کے اخری حصے میں نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کو آخرت کی کامیابی اور دشمنوں پر فتح و نصرت کی بشارت دی گئی ہے۔( ابو سعود الروم تحت الایۃ: ۴۷ ۴ / ۲۸۲ خازن الروم تحت الایۃ: ۴۷ ۳ / ۴۶۶ مدارک الروم تحت الایۃ: ۴۷ ص۹۱۱ ملتقطا) مسلمان بھائی کی آبرو بچانے کی فضیلت: حضرت ابو درداء رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے رسول کریم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’جو مسلمان اپنے بھائی کی آبرو بچائے گا اللہ تعالی اسے قیامت کے دن جہنم کی آگ سے بچائے گا یہ فرما کرسرکار دو عالم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے یہ آیت تلاوت فرمائی: ’’كان حقا علینا نصر المؤمنین‘‘ ترجمہ کنزالعرفان: مسلمانوں کی مدد کرناہمارے ذمہ کرم پر ہے۔(شرح السنہ کتاب البر والصلۃ باب الذب عن المسلمین ۶ / ۴۹۴ الحدیث: ۳۴۲۲)