Surah Ar Rum Ayat 46 (30:46)
The Romans · Juz 21 · Makki
وَ مِنْ اٰیٰتِهٖۤ اَنْ یُّرْسِلَ الرِّیَاحَ مُبَشِّرٰتٍ وَّ لِیُذِیْقَكُمْ مِّنْ رَّحْمَتِهٖ وَ لِتَجْرِیَ الْفُلْكُ بِاَمْرِهٖ وَ لِتَبْتَغُوْا مِنْ فَضْلِهٖ وَ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُوْنَ 46
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور اس کی نشانیوں میں سے ہے کہ وہ خوشخبری دیتی ہوئی ہوائیں بھیجتا ہے اور تاکہ تمہیں اپنی رحمت کا مزہ چکھائے اور تاکہ اس کے حکم سے کشتی چلے اورتاکہ تم اس کا فضل تلاش کرو اور تاکہ تم شکر گزار ہوجاؤ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور اس کی نشانیوں سے ہے کہ ہوائیں بھیجتا ہے مژدہ سناتی اور ا س لیے کہ تمہیں اپنی رحمت کا ذائقہ دے اور اس لیے کہ کشتی اس کے حکم سے چلے اور ا س لیے کہ ا س کا فضل تلاش کرو اور اس لیے کہ تم حق مانو۔
Tafseer (Urdu)
{و من ایته: اور اس کی نشانیوں میں سے ہے۔} اس ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ اللہ تعالی کی وحدانیت اور قدرت کی نشانیوں میں سے ہے کہ وہ بارش اور پیداوار کی کثرت کی خوشخبری دیتی ہوئی ہوائیں بھیجتا ہے اور وہ اس لئے ہوائیں بھیجتا ہے تاکہ تمہیں اپنی رحمت یعنی بارش کا مزہ چکھائے اور وہ اس لئے ہوائیں بھیجتا ہے تاکہ ان کے ذریعے اللہ تعالی کے حکم سے دریا میں کشتی چلے اور تم سمندر ی سفر کے ذریعے اس کا فضل یعنی رزق تلاش کرو اور ا س لئے کہ تم اللہ تعالی کی نعمتوں کا حق مانو اوراس کی وحدانیت پر ایمان لا کر شکر گزار بندے بن جاو۔( خازن الروم تحت الایۃ: ۴۶ ۳ / ۴۶۶ جلالین الروم تحت الایۃ: ۴۶ ص۳۴۴ روح البیان الروم تحت الایۃ: ۴۶ ۷ / ۴۹-۵۰ ملتقطا)