Surah Ar Rum Ayat 50 (30:50)
The Romans · Juz 21 · Makki
فَانْظُرْ اِلٰۤى اٰثٰرِ رَحْمَتِ اللّٰهِ كَیْفَ یُحْیِ الْاَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَاؕ-اِنَّ ذٰلِكَ لَمُحْیِ الْمَوْتٰىۚ-وَ هُوَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ 50
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتو الله کی رحمت کے نشانات دیکھو کہ وہ کس طرح زمین کو مردہ ہونے کے بعد زندہ کرتا ہے بیشک وہ مردوں کو زندہ کرنے والا ہے اور وہ ہر شے پر قادر ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتو الله کی رحمت کے اثر دیکھو کیونکر زمین کو جِلاتا ہے اس کے مرے پیچھے بے شک وہ مُردوں کو زندہ کرے گا اور وہ سب کچھ کر سکتا ہے۔
Tafseer (Urdu)
{فانظر الى اثر رحمت الله: تو اللہ کی رحمت کے نشانات دیکھو۔} ارشاد فرمایا کہ اے لوگو! اللہ تعالی کی رحمت یعنی بارش نازل ہونے پر مرتب ہونے والے نشانات دیکھو کہ بارش زمین کو سیراب کرتی ہے پھر اس سے سبزہ نکلتا ہے سبزے سے پھل پیدا ہوتے ہیں اور پھلوں میں غذائیت ہوتی ہے اور اس سے جانداروں کے جسمانی نظام کو مدد پہنچتی ہے اور یہ دیکھو کہ اللہ تعالی یہ سبزے اور پھل پیدا کرکے کس طرح خشک ہوجانے والی زمین کوسرسبز و شاداب بنا دیتا ہے اور جس نے خشک زمین کوسرسبز کر دیا وہ بے شک مردوں کو زندہ کرے گا اور وہ ہراس چیز پر قادر ہے جو اس کی قدرت کے تحت انے کی صلاحیت رکھتی ہے۔( روح البیان الروم تحت الایۃ: ۵۰ ۷ / ۵۲ ابو سعود الروم تحت الایۃ: ۵۰ ۴ / ۲۸۳ مدارک الروم تحت الایۃ: ۵۰ ص۹۱۲ ملتقطا)