Surah Ar Rum Ayat 53 (30:53)
The Romans · Juz 21 · Makki
وَ مَاۤ اَنْتَ بِهٰدِ الْعُمْیِ عَنْ ضَلٰلَتِهِمْؕ-اِنْ تُسْمِـعُ اِلَّا مَنْ یُّؤْمِنُ بِاٰیٰتِنَا فَهُمْ مُّسْلِمُوْنَ 53
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور نہ تم اندھو ں کو ان کی گمراہی سے سیدھا راستہ دکھا سکتے ہو تو تم اسی کو سناسکتے ہو جو ہماری آیتوں پر ایمان لاتے ہیں پھر وہ فرمانبردار ہیں۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور نہ تم اندھو ں کو اُن کی گمراہی سے راہ پر لاؤ تم تو اُسی کو سناتے ہو جو ہماری آیتوں پر ایمان لائے تو وہ گردن رکھے ہوئے ہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{و ما انت بهد العمی عن ضللتهم: اور نہ تم اندھو ں کو ان کی گمراہی سے سیدھا راستہ دکھا سکتے ہو۔} یہاں بھی اندھوں سے دل کے اندھے مراد ہیں ۔ (مدارک الروم تحت الایۃ: ۵۳ ص۹۱۲) {ان تسمع الا من یؤمن بایتنا: تو تم اسی کو سناسکتے ہو جو ہماری ایتوں پر ایمان لاتے ہیں ۔} اس سے پہلی ایات میں تاجدار رسالت صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم سے دل کے مردوں بہروں اوراندھوں کوسناسکنے کی نفی کی گئی جبکہ اس ایت میں نبی اکرم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کے لئے اللہ تعالی کی ایتوں پر ایمان لانے والوں کو سناسکنا ثابت کیا گیا ہے۔ اس سے معلوم ہوا کہ مومن (دل کا) زندہ ہے اور سن سکتا ہے کیونکہ جب مومن کے دل پر دلائل کی بارش ہوتی ہے تو اس میں سچے عقائد پیدا ہوتے ہیں اور جب وہ وعظ و نصیحت سنتا ہے تو اس سے نیک افعال صادر ہوتے ہیں۔(تفسیرکبیر الروم تحت الایۃ: ۵۳ ۹ / ۱۱۱ ملخصا)