Surah Ar Rum Ayat 54 (30:54)
The Romans · Juz 21 · Makki
اَللّٰهُ الَّذِیْ خَلَقَكُمْ مِّنْ ضُؔعْفٍ ثُمَّ جَعَلَ مِنْۢ بَعْدِ ضُؔعْفٍ قُوَّةً ثُمَّ جَعَلَ مِنْۢ بَعْدِ قُوَّةٍ ضُؔعْفًا وَّ شَیْبَةًؕ-یَخْلُقُ مَا یَشَآءُۚ-وَ هُوَ الْعَلِیْمُ الْقَدِیْرُ 54
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariالله ہی ہے جس نے تمہیں کمزور پیدا فرمایا پھر تمہیں کمزوری کے بعد قوت بخشی پھر قوت کے بعد کمزوری اور بڑھاپا دیا ۔ وہ جوچاہتا ہے پیدا کرتا ہے ،وہی علم والا،بڑی قدرت والا ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanالله ہے جس نے تمہیں ابتدا میں کمزور بنایا پھر تمہیں ناتوانی سے طاقت بخشی پھر قوت کے بعد کمزوری اور بڑھاپا دیا بناتا ہے جو چاہے وہی علم و قدرت والا ہے۔
Tafseer (Urdu)
{الله الذی خلقكم من ضعف: اللہ ہی ہے جس نے تمہیں کمزور پیدا فرمایا۔} اس ایت میں انسان کے مختلف احوال کی طرف اشارہ کیا گیاہے کہ پہلے وہ ماں کے پیٹ میں ایک لوتھڑا تھا پھر بچہ بن کر پیدا ہوا اورشیر خوار رہا یہ احوال انتہائی ضعف اور کمزوری کے ہیں ۔ پھر تمہیں بچپن کی کمزوری کے بعد جوانی کی قوت عطا فرمائیپھر جوانی کی قوت کے بعد کمزوری اور بڑھاپا دیا۔ اللہ تعالی جس چیزکو چاہے پیدا کرتا ہے اور کمزوری قوت جوانی اور بڑھاپا یہ سب اللہ تعالی کے پیدا کئے سے ہیں جو ظاہری اسباب کے اعتبار سے ایک طبعی عمل ہے لیکن حقیقت میں ارادہ الہی کی وجہ سے ہے۔ اللہ تعالی اپنی مخلوق اور انداز تخلیق کو جانتا ہے اور اسے ایک حال سے دوسرے حال کی طرف بدلنے پربڑی قدرت رکھنے والا ہے۔