Surah Ar Rum Ayat 56 (30:56)
The Romans · Juz 21 · Makki
وَ قَالَ الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْعِلْمَ وَ الْاِیْمَانَ لَقَدْ لَبِثْتُمْ فِیْ كِتٰبِ اللّٰهِ اِلٰى یَوْمِ الْبَعْثِ٘-فَهٰذَا یَوْمُ الْبَعْثِ وَ لٰكِنَّكُمْ كُنْتُمْ لَا تَعْلَمُوْنَ 56
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاورجنہیں علم اور ایمان دیا گیا وہ کہیں گے:بیشک الله کے لکھے ہوئے میں تم مرنے کے بعد اٹھنے کے دن تک رہے ہو تو یہ مرنے کے بعد اٹھنے کا دن ہے لیکن تم نہ جانتے تھے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور بولے وہ جن کو علم اور ایمان ملا بے شک تم رہے الله کے لکھے ہوئے میں اُٹھنے کے دن تک تو یہ ہے وہ دن اُٹھنے کا لیکن تم نہ جانتے تھے۔
Tafseer (Urdu)
{و قال الذین اوتوا العلم و الایمان: اورجنہیں علم اور ایمان دیا گیا وہ کہیں گے۔} یعنی انبیاء کرام علیہم الصلوۃ والسلام فرشتے اور مومنین ان کا رد کریں گے اور فرمائیں گے کہ تم جھوٹ کہتے ہو۔بے شک جو اللہ تعالی نے اپنے سابق علم میں لوح محفوظ میں لکھا ہوا ہے کہ تم مرنے کے بعد اٹھنے کے دن تک وہاں ٹھہرے ہو اور اب جہاں تم موجود ہو وہ مرنے کے بعد اٹھنے کا دن یعنی قیامت کا دن ہے جس کاتم دنیا میں انکار کرتے تھے اور تم نہ جانتے تھے کہ یہ حق ہے اور ضرور واقع ہوگا۔ اب تم نے جان لیاکہ وہ دن آگیا اور اس کا آنا حق تھا لیکن ا ب اس وقت کا جاننا تمہیں کوئی نفع نہ دے گا۔( خازن الروم تحت الایۃ: ۵۶ ۳ / ۴۶۷ مدارک الروم تحت الایۃ: ۵۶ ص۹۱۳ ملتقطا)