Surah Ar Rum Ayat 59 (30:59)
The Romans · Juz 21 · Makki
كَذٰلِكَ یَطْبَعُ اللّٰهُ عَلٰى قُلُوْبِ الَّذِیْنَ لَا یَعْلَمُوْنَ 59
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاسی طرح اللہ جاہلوں کے دلوں پرمہر لگا دیتا ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanیوں ہی مُہر کر دیتا ہے الله جاہلوں کے دلوں پر۔
Tafseer (Urdu)
{كذلك: اسی طرح۔} یعنی جس طرح ان لوگوں کے دلوں پر مہر لگا دی اسی طرح ان جاہلوں کے دلوں پر بھی اللہ تعالی مہر لگا دیتا ہے جن کے بارے میں جانتا ہے کہ وہ گمراہی اختیار کریں گے اور حق والوں کو باطل پر بتائیں گے۔(جلالین الروم تحت الایۃ: ۵۹ ص۳۴۵ مدارک الروم تحت الایۃ: ۵۹ ص۹۱۴ ملتقطا) {فاصبر: تو صبر کرو۔} یعنی اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اپ ان کفار کی ایذا اور عداوت پر صبر کریں بے شک آپ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی مدد فرمانے کا اور دین اسلام کو تمام دینوں پر غالب کرنے کا اللہ تعالی نے جو وعدہ فرمایا وہ سچا ہے اور یہ وعدہ ضرور پورا ہوگا اور یہ لوگ جنہیں آخرت کا یقین نہیں ہے اور قیامت کے دن دوبارہ زندہ کئے جانے اور حساب کے منکر ہیں ان کی شدتیں اور ان کے انکار اور ان کی نالائق حرکات آپ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کے لئے طیش اوررنج کا باعث نہ ہوں اور ایسا نہ ہو کہ آپ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم ان کے حق میں عذاب کی دعا کرنے میں جلدی فرمادیں ۔(مدارک الروم تحت الایۃ: ۶۰ ص۹۱۴ خازن الروم تحت الایۃ: ۶۰ ۳ / ۴۶۸ ملتقطا)