Surah Luqman Ayat 11 (31:11)
Luqman · Juz 21 · Makki
هٰذَا خَلْقُ اللّٰهِ فَاَرُوْنِیْ مَا ذَا خَلَقَ الَّذِیْنَ مِنْ دُوْنِهٖؕ-بَلِ الظّٰلِمُوْنَ فِیْ ضَلٰلٍ مُّبِیْنٍ 11
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariیہ تو الله کا بنایا ہوا ہے تو (اے مشرکو!) تم مجھے کوئی ایسی چیز دکھاؤ جو الله کے سوا اوروں نے بنائی ہو بلکہ ظالم کھلی گمراہی میں ہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanیہ تو الله کا بنایا ہوا ہے مجھے وہ دکھاؤ جو اس کے سوا اوروں نے بنایا بلکہ ظالم کھلی گمراہی میں ہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{ هذا خلق الله: یہ تو اللہ کا بنایا ہوا ہے۔} یعنی اللہ تعالی نے تواپنی کامل قدرت اور انتہاء کو پہنچی ہوئی حکمت سے یہ تمام چیزیں پیدافرمائی ہیں جنہیں تم بھی دیکھتے ہواب تم بتاؤکہ تم لوگ اللہ تعالی کی عبادت کرنے کی بجائے جن بتوں کی عبادت کرتے اورانہیں پوجتے ہو انہوں نے ایساکونساکمال دکھایاہے جس کی وجہ سے تم نے انہیں عبادت کا مستحق سمجھ لیا اور ان کی پوجا کرنے میں مصروف ہوگئے ان کافروں کا حق سے دور ہونا اور گمراہی میں مبتلا ہونا واضح ہے۔