Surah Luqman Ayat 10 (31:10)
Luqman · Juz 21 · Makki
خَلَقَ السَّمٰوٰتِ بِغَیْرِ عَمَدٍ تَرَوْنَهَا وَ اَلْقٰى فِی الْاَرْضِ رَوَاسِیَ اَنْ تَمِیْدَ بِكُمْ وَ بَثَّ فِیْهَا مِنْ كُلِّ دَآبَّةٍؕ-وَ اَنْزَلْنَا مِنَ السَّمَآءِ مَآءً فَاَنْۢبَتْنَا فِیْهَا مِنْ كُلِّ زَوْجٍ كَرِیْمٍ 10
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاس نے آسمانوں کو ان ستونوں کے بغیر بنایاجو تمہیں نظر آئیں اور زمین میں لنگرڈال دئیے تاکہ زمین تمہیں لے کر ہلتی نہ رہے اور اس میں ہر قسم کے جانور پھیلائے اور ہم نے آسمان سے پانی اتارا تو زمین میں ہر نفیس قسم کا جوڑا اگایا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاُس نے آسمان بنائے بے ایسے ستونوں کے جو تمہیں نظر آئیں اور زمین میں ڈالے لنگر کہ تمہیں لے کر نہ کانپے اور اس میں ہر قسم کے جانور پھیلائے اور ہم نے آسمان سے پانی اُتارا تو زمین میں ہر نفیس جوڑا اُگایا۔
Tafseer (Urdu)
{خلق السموت بغیر عمد ترونها: اس نے آسمانوں کو ان ستونوں کے بغیر بنایاجو تمہیں نظر آئیں ۔} اس ایت میں اللہ تعالی نے اپنی عظمت اورقدرت پر دلالت کرنے والی 4 چیزیں بیان فرمائی ہیں : (1)… اللہ تعالی نے اسمانوں کو ستونوں کے بغیر بنایا۔انہیں ستونوں کے بغیر بنانے کا ایک معنی یہ ہے کہ کوئی ستون ہے ہی نہیں اور تمہاری نظر خود اس چیز کا مشاہدہ کر رہی ہے۔دوسرا معنی یہ ہے کہ اسمانوں کے ستون تو ہیں لیکن وہ ایسے نہیں جنہیں تم دیکھ سکو اس لئے وہ گویا ایسا ہے جیسے ستونوں کے بغیر ہی بنا ہوا ہے۔ (2)… زمین میں پہاڑوں کے لنگرڈال دئیے ہیں تاکہ زمین ہلتی نہ رہے ۔ اسی لئے اگر پہاڑ نہ ہوں تو زمین تباہ ہوجائے جدید سائنس سے بھی یہی چیز ثابت ہے۔ (3)…زمین میں ہر قسم کے جانور پھیلائے ۔یاد رہے کہ بعض جانور پانی میں ہیں بعض زمین پر اور بعض ہوا میں ہیں مگر یہ سب زمین پر ہی ہیں کیونکہ پانی زمین پر ہے اور ہوا بھی زمین سے تعلق رکھتی ہے اورپھیلانے سے مراد یہ ہے کہ کچھ جانور کسی جگہ اور دوسرے بعض کسی اور جگہ پیدا فرمائے۔ (4)… اللہ تعالی نے اپنے فضل سے اسمان کی طرف سے بارش کاپانی نازل فرمایا اور ا س سے زمین میں عمدہ اقسام کی نباتات کے جوڑے پیدا کئے۔ اس سے معلوم ہوا کہ گھاس اوردرخت وغیرہ سب میں نر اور مادہ ہیں ۔ نر درخت سے لگ کر جب ہوا مادہ درخت کو چھوتی ہے تو مادہ درخت حاملہ ہو کر پھل دیتا ہے۔جدید سائنس سے بھی یہ حقیقت ثابت ہوچکی ہے اور جو شخص بھی اللہ تعالی کی ان عجیب و غریب صنعتوں میں غوروفکر کرے گااس پر اللہ تعالی کی عظمت اور قدرت اشکار ہو جائے گی۔