Surah Luqman Ayat 21 (31:21)
Luqman · Juz 21 · Makki
وَ اِذَا قِیْلَ لَهُمُ اتَّبِعُوْا مَاۤ اَنْزَلَ اللّٰهُ قَالُوْا بَلْ نَتَّبِـعُ مَا وَجَدْنَا عَلَیْهِ اٰبَآءَنَاؕ-اَوَ لَوْ كَانَ الشَّیْطٰنُ یَدْعُوْهُمْ اِلٰى عَذَابِ السَّعِیْرِ 21
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور جب ان سے کہا جائے کہ اس کی پیروی کرو جو الله نے نازل فرمایا ہے تو کہتے ہیں : بلکہ ہم تو اس کی پیروی کریں گے جس پر ہم نے اپنے باپ دادا کوپایا۔ کیا اگرچہ شیطان ان کو عذاب ِدوزخ کی طرف بلارہا ہو۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور جب اُن سے کہا جائے اس کی پیروی کرو جو الله نے اُتارا تو کہتے ہیں بلکہ ہم تو اس کی پیروی کریں گے جس پر ہم نے اپنے باپ دادا کوپایا کیا اگرچہ شیطان ان کو عذابِ دوزخ کی طرف بلاتا ہو۔
Tafseer (Urdu)
{و اذا قیل لهم: اور جب ان سے کہا جائے۔} ارشاد فرمایا کہ جب ان جھگڑا کرنے والوں سے کہا جائے کہ جو قران اللہ تعالی نے اپنے حبیب صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم پر نازل فرمایا ہے تم اس کی پیروی کرو تو ا س کے جواب میں وہ کہتےہیں :ہم اس کی پیروی نہیں کریں گے بلکہ ہم تو اپنے باپ دادا کے طریقے پر ہی رہیں گے ۔اس پر اللہ تعالی ارشاد فرماتا ہے کہ کیااگرچہ شیطان انہیں جہنم کے عذاب کی طرف بلارہا ہو جب بھی وہ اپنے باپ دادا ہی کی پیروی کئے جائیں گے۔ یہ کتنے بیوقوف ہیں کہ انہیں معلوم بھی ہے کہ شیطان انہیں گمراہ کررہاہے اوردوزخ کی طرف بلارہاہے مگرپھربھی شریعت پرچلنے کی بجائے جاہل باپ دادوں کی پیروی میں لگے ہوئے ہیں ۔( روح البیان لقمان تحت الایۃ: ۲۱ ۷ / ۹۱ ملتقطا)