Surah Luqman Ayat 7 (31:7)
Luqman · Juz 21 · Makki
وَ اِذَا تُتْلٰى عَلَیْهِ اٰیٰتُنَا وَلّٰى مُسْتَكْبِرًا كَاَنْ لَّمْ یَسْمَعْهَا كَاَنَّ فِیْۤ اُذُنَیْهِ وَقْرًاۚ-فَبَشِّرْهُ بِعَذَابٍ اَلِیْمٍ 7
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور جب اس پر ہماری آیتیں پڑھی جاتی ہیں تو تکبر کرتا ہوا پھرجاتا ہے جیسے اس نے ان (آیات) کو سنا ہی نہیں ، گویا اس کے کانوں میں بوجھ ہے تو اسے دردناک عذاب کی خوشخبری دے دو۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور جب اس پر ہماری آیتیں پڑھی جائیں تو تکبر کرتا ہوا پھرے جیسے انہیں سنا ہی نہیں جیسے اس کے کانوں میں ٹینٹ ہے تو اُسے دردناک عذاب کا مژدہ دو۔
Tafseer (Urdu)
{و اذا تتلى علیه ایتنا: اور جب اس پر ہماری آیتیں پڑھی جاتی ہیں ۔} ارشاد فرمایا کہ جب کھیل کی باتیں خریدنے والے کے سامنے قران مجید کی ایتیں پڑھی جاتی ہیں تواس وقت وہ تکبر کرتے ہوئے ایسی حالت بنا لیتا ہے جیسے اس نے ان ایات کو سنا ہی نہیں گویا اس کے کانوں میں کوئی بوجھ ہے جس کی وجہ سے وہ سن نہیں سکتا تو اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اسے دردناک عذاب کی خوشخبری دے دیں ۔( روح البیان لقمان تحت الایۃ: ۷۷ / ۶۶) قران مجید کی تلاوت سننے سے متعلق دو احکام: یہاں قران کریم کی تلاوت سننے سے متعلق دو احکام ملاحظہ ہوں : (1)…قران کریم ذوق اور شوق سے سننا چاہیے۔ اس کی تلاوت کے وقت دنیوی کاروبار میں مشغول رہنا اور تلاوت کی پرواہ نہ کرنا کفار کا طریقہ ہے ۔ (2)…قران عظیم کی تلاوت ہورہی ہو تو سننا فرض ہےلہذا جہاں لوگ قران شریف سننے سے مجبور ہوں کاروبار میں مشغول ہوں وہاں بلند اواز سے تلاوت نہیں کرنی چاہیے۔یادرہے کہ تلاوت قران کے احکام اور تعلیم قران کے احکام میں فرق ہے ان کی معلومات حاصل کرنے کے لئے فقہ کی کتابوں کا مطالعہ فرمائیں ۔