Surah Luqman Ayat 8 (31:8)
Luqman · Juz 21 · Makki
اِنَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَهُمْ جَنّٰتُ النَّعِیْمِ 8
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariبیشک جو ایمان لائے اور انہوں نے اچھے کام کیے ان کے لیے نعمتوں کے باغات ہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanبیشک جو ایمان لائے اور اچھے کام کئے اُن کے لیے چین کے باغ ہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{ان الذین امنوا و عملوا الصلحت: بیشک جو ایمان لائے اور انہوں نے اچھے کام کیے۔} کافروں کی سزا ذکر کرنے کے بعد یہاں سے نیک اعمال کرنے والے مسلمانوں کی جزا بیان کی جا رہی ہے چنانچہ اس ایت اور اس کے بعد والی ایت میں ارشاد فرمایا’’بے شک وہ لوگ جو ہماری ایتوں پر ایمان لاتے ہیں اور ان کے تقاضوں کے مطابق عمل کرتے ہیں ان کے لئے نعمتوں اور چین کے ایسے باغات ہیں جن میں وہ ہمیشہ رہیں گےیہ ان سے اللہ تعالی کا سچا وعدہ ہے اور اس کی شان یہ ہے کہ کوئی اسے وعدہ پورا کرنے سے روک نہیں سکتا اور ا س کا ہر فعل حکمت اور مصلحت کے تمام تر تقاضوں کے عین مطابق ہے۔( روح البیان لقمان تحت الایۃ: ۸-۹ ۷ / ۶۶-۶۷)