Surah As Sajdah Ayat 13 (32:13)
The Prostration · Juz 21 · Makki
وَ لَوْ شِئْنَا لَاٰتَیْنَا كُلَّ نَفْسٍ هُدٰىهَا وَ لٰـكِنْ حَقَّ الْقَوْلُ مِنِّیْ لَاَمْلَــٴَـنَّ جَهَنَّمَ مِنَ الْجِنَّةِ وَ النَّاسِ اَجْمَعِیْنَ 13
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور اگر ہم چاہتے توہر جان کو اس کی ہدایت دیدیتے مگر میری یہ بات طے ہوچکی ہے کہ میں ضرور جہنم کو جنوں اور انسانوں سب سے بھرد وں گا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور اگر ہم چاہتے ہر جان کو اُس کی ہدایت عطا فرماتے مگر میری بات قرار پاچکی کہ ضرور جہنم کو بھر دوں گا ان جِنّوں اور آدمیوں سب سے ۔
Tafseer (Urdu)
{و لو شئنا: اور اگر ہم چاہتے۔} اس ایت میں اللہ تعالی نے ارشاد فرمایا کہ اگر ہم چاہتے توہر جان کو ایمان کی ہدایت اور توفیق دیدیتے اور اس پر ایسا لطف و کرم کرتے کہ اگر وہ اس کو اختیارکرتا تو راہ یاب ہوتا لیکن ہم نے ایسا نہ کیا کیونکہ ہم کافروں کوجانتے تھے کہ وہ کفر ہی اختیار کریں گےاور میری یہ بات طے ہوچکی ہے کہ میں ضرور جہنم کو ان جنوں اور انسانوں سے بھردوں گا جنہوں نے کفر اختیار کیا ۔( مدارک السجدۃ تحت الایۃ: ۱۳ ص۹۲۶ خازن السجدۃ تحت الایۃ: ۱۳ ۳ / ۴۷۷ ملتقطا) جنوں اور انسانوں سے جہنم کو بھردیا جائے گا: معلوم ہو ا کہ جہنم کو کافر جنوں اور انسانوں سے بھر دیاجائے گا۔ ایک اور مقام پر ابلیس کو مخاطب کرتے ہوئے اللہ تعالی ارشاد فرماتا ہے: ’’ لاملــٴـن جهنم منك و ممن تبعك منهم اجمعین‘‘ (ص:۸۵) ترجمہکنزالعرفان: بیشک میں ضرور تجھ سے اور تیری پیروی کرنے والوں سے سب سے جہنم بھردوں گا۔