Surah As Sajdah Ayat 14 (32:14)
The Prostration · Juz 21 · Makki
فَذُوْقُوْا بِمَا نَسِیْتُمْ لِقَآءَ یَوْمِكُمْ هٰذَاۚ-اِنَّا نَسِیْنٰكُمْ وَ ذُوْقُوْا عَذَابَ الْخُلْدِ بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ 14
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتو اب چکھو اِس بات کا بدلہ کہ تم نے اپنے اس دن کی حاضری کو بھلادیا تھا،بیشک ہم نے تمہیں چھوڑ دیا اور اپنے اعمال کے بدلے میں ہمیشہ کے عذاب کا مزہ چکھو۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاب چکھو بدلہ اس کا کہ تم اپنے اس دن کی حاضری بھولے تھے ہم نے تمہیں چھوڑ دیا اب ہمیشہ کا عذاب چکھو اپنے کئے کا بدلہ۔
Tafseer (Urdu)
{فذوقوا: تو چکھو۔} جب کافر جنات اور انسان جہنم میں داخل ہوں گے تو جہنم کے خازن ان سے کہیں گے’’تو اب عذاب کا مزہ چکھو کیونکہ تم نے اپنے اس دن کی حاضری کو بھلادیا تھا اور دنیا میں ایمان نہ لائے تھے بیشک ہم نے تمہیں عذاب میں چھوڑ دیا اب تمہاری طرف کوئی توجہ نہ ہوگی اور تم اپنے کفر و تکذیب کے بدلے میں ہمیشہ کے عذاب کا مزہ چکھو ۔( خازن السجدۃ تحت الایۃ: ۱۴ ۳ / ۴۷۷ ملخصا)