Surah As Sajdah Ayat 15 (32:15)
The Prostration · Juz 21 · Makki · Sajdah verse
اِنَّمَا یُؤْمِنُ بِاٰیٰتِنَا الَّذِیْنَ اِذَا ذُكِّرُوْا بِهَا خَرُّوْا سُجَّدًا وَّ سَبَّحُوْا بِحَمْدِ رَبِّهِمْ وَ هُمْ لَا یَسْتَكْبِرُوْنَ 15
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariہماری آیتوں پر وہی لوگ ایمان لاتے ہیں کہ جب ان آیتوں کے ذریعے انہیں نصیحت کی جاتی ہے تو وہ سجدہ میں گر جاتے ہیں اور اپنے رب کی تعریف کرتے ہوئے اس کی پاکی بیان کرتے ہیں اور وہ تکبر نہیں کرتے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanہماری آیتوں پر وہی ایمان لاتے ہیں کہ جب وہ اُنہیں یاد دلائی جاتی ہیں سجدہ میں گر جاتے ہیں اور اپنے رب کی تعریف کرتے ہوئے اس کی پاکی بولتے ہیں اور تکبر نہیں کرتے۔
Tafseer (Urdu)
{انما یؤمن بایتنا: ہماری آیتوں پر وہی لوگ ایمان لاتے ہیں ۔} اس ایت میں اللہ تعالی نے اپنے حبیب صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کو تسلی دیتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کفار کے ایمان نہ لانے کی وجہ سے اپ غمزدہ نہ ہوں اپ پر اور قران کی آیتوں پر وہی لوگ ایمان لاتے ہیں جو قران میں غورو فکر کرتے اور اس سے نصیحت حاصل کرتے ہیں اور یہ وہ لوگ ہیں کہ جب قران کی ایتوں کے ذریعے انہیں نصیحت کی جاتی ہے تو وہ خشوع و خضوع سے اور اسلام کی نعمت نصیب ہونے پر شکر گزاری کے لئے سجدہ میں گر جاتے ہیں اور اپنے رب عزوجل کی تعریف کرتے ہوئے اس کی پاکی بیان کرتے ہیں اور وہ اس کی عبادت کرنے سے تکبر نہیں کرتے۔( قرطبی السجدۃ تحت الایۃ: ۱۵۷ / ۷۴ الجزء الرابع عشر مدارک السجدۃ تحت الایۃ: ۱۵ ص۹۲۶ ملتقطا) نوٹ:یاد رہے کہ یہ ایت ایات سجدہ میں سے ہے اسے پڑھنے اور سننے والے پر’’ سجدہ تلاوت ‘‘کرنا واجب ہے۔