Surah As Sajdah Ayat 21 (32:21)
The Prostration · Juz 21 · Makki
وَ لَنُذِیْقَنَّهُمْ مِّنَ الْعَذَابِ الْاَدْنٰى دُوْنَ الْعَذَابِ الْاَكْبَرِ لَعَلَّهُمْ یَرْجِعُوْنَ 21
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور ضرور ہم انہیں بڑے عذاب سے پہلے قریب کا عذاب چکھائیں گے (جسے دیکھنے والا کہے) امید ہے کہ یہ لوگ باز آجائیں گے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور ضرور ہم اُنہیں چکھائیں گے کچھ نزدیک کا عذاب اس بڑے عذاب سے پہلے جسے دیکھنے والا امید کرے کہ ابھی باز آئیں گے۔
Tafseer (Urdu)
{و لنذیقنهم: اور ضرور ہم انہیں چکھائیں گے۔} اس سے پہلی ایت میں کفار کو اخروی عذاب کی وعید سنائی گئی اور یہاں فرمایا جا رہا ہے کہ جس عذاب کی وعید سنائی وہ تو قیامت کے دن ہو گا لیکن اس سے پہلے ہم کافروں کو دنیا کا عذاب ضرور چکھائیں گے جو اخرت کے مقابلے میں قریب اوراخروی عذاب سے کم ہے تاکہ اس عذاب کو دیکھ کر وہ اپنے کفر اور نافرمانی سے توبہ کریں اور ایمان لے ائیں ۔(روح المعانی السجدۃ تحت الایۃ: ۲۱ ۱۱ / ۱۸۱) ادنی یعنی قریبی عذاب سے مراددنیاکے مصائبافات اور بیماریاں ہیں جن میں بندوں کو اس لئے مبتلا کیا جاتا ہے تاکہ وہ توبہ کر لیں ۔ کفار مکہ کے ساتھ بھی اسی طرح ہوا کہ وہ امراض ومصائب میں گرفتار ہوئے سات برس قحط کی ایسی سخت مصیبت میں مبتلا رہے کہ ہڈیاں مردار اور کتے تک کھا گئے اور غزوہ بدر میں قتل اور گرفتار بھی ہوئے ۔