Surah As Sajdah Ayat 26 (32:26)
The Prostration · Juz 21 · Makki
اَوَ لَمْ یَهْدِ لَهُمْ كَمْ اَهْلَكْنَا مِنْ قَبْلِهِمْ مِّنَ الْقُرُوْنِ یَمْشُوْنَ فِیْ مَسٰكِنِهِمْؕ-اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیٰتٍؕ-اَفَلَا یَسْمَعُوْنَ 26
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور کیا اس بات نے ان کی رہنمائی نہیں کی کہ ہم نے ان سے پہلے کتنی قومیں ہلاک کردیں جن کے رہائشی مقامات میں یہ چلتے پھرتے ہیں ۔ بیشک اس میں ضرور نشانیاں ہیں تو کیایہ سنتے نہیں ؟
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور کیا اُنہیں اس پر ہدایت نہ ہوئی کہ ہم نے اُن سے پہلے کتنی سنگتیں ہلاک کردیں کہ آج یہ اُن کے گھروں میں چل پھر رہے ہیں بیشک اس میں ضرور نشانیاں ہیں تو کیا سنتے نہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{او لم یهد لهم: اور کیا اس بات نے ان کی رہنمائی نہیں کی۔} یعنی کیا اس بات نے اہل مکہ کی رہنمائی نہیں کی کہ ہم نے ان سے پہلے کتنی امتیں جیسے عاد ثمود اور قوم لوط وغیرہ ہلاک کردیں اور اج اہل مکہ جب تجارت کے سلسلے میں ملک شام کے سفر کرتے ہیں تو ان لوگوں کے منازل اور شہروں میں گزرتے ہیں اور ان کی ہلاکت کے آثار دیکھتے ہیں ۔ بیشک اس ہلاکت اور اس سے متعلقہ اثارمیں ضرورعبرت کی نشانیاں ہیں تو کیایہ قران کو غور سے نہیں سنتے جو عبرت اور نصیحت حاصل کریں ۔ (مدارک السجدۃ تحت الایۃ: ۲۶ ص۹۲۸ خازن السجدۃ تحت الایۃ: ۲۶ ۳ / ۴۸۰ روح البیان السجدۃ تحت الایۃ: ۲۶ ۷ / ۱۲۸ ملتقطا) یاد رہے کہ برباد شدہ لوگوں کی بستیوں کو عبرت کی نگاہ سے دیکھنا بہت اچھا ہے اور اسی طرح مقبول بندوں کے اثار یعنی مزارات کی زیارت بھی بہت عمدہ ہے۔ پہلے سے گناہوں کا خوف اور دوسرے سے نیکیوں کی محبت پیدا ہوتی ہے۔