Surah As Sajdah Ayat 27 (32:27)
The Prostration · Juz 21 · Makki
اَوَ لَمْ یَرَوْا اَنَّا نَسُوْقُ الْمَآءَ اِلَى الْاَرْضِ الْجُرُزِ فَنُخْرِ جُ بِهٖ زَرْعًا تَاْكُلُ مِنْهُ اَنْعَامُهُمْ وَ اَنْفُسُهُمْؕ-اَفَلَا یُبْصِرُوْنَٝ 27
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ ہم خشک زمین کی طرف پانی بھیجتے ہیں پھر اس سے کھیتی نکالتے ہیں جس میں سے ان کے چوپائے اور وہ خود کھاتے ہیں تو کیا وہ دیکھتے نہیں ؟
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور کیا نہیں دیکھتے کہ ہم پانی بھیجتے ہیں خشک زمین کی طرف پھر اُس سے کھیتی نکالتے ہیں کہ اس میں سے اُن کے چوپائے اور وہ خود کھاتے ہیں تو کیا انہیں سوجھتانہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{او لم یروا: اور کیا انہوں نے نہیں دیکھا۔} یعنی کیا مرنے کے بعد اٹھائے جانے کا انکار کرنے والوں نے نہیں دیکھا کہ ہم خشک زمین کی طرف جس میں سبزہ کا نام و نشان نہیں ہوتا پانی بھیجتے ہیں پھر اس زمین سے پانی کے ذریعے کھیتی نکالتے ہیں جس میں سے ان کے چوپائے بھوسہ کھاتے ہیں اور یہ لوگ خود غلہ کھاتے ہیں تو کیا وہ نہیں سمجھتے کہ یہ دیکھ کر اللہ تعالی کی قدرت کے کمال پر استدلال کریں اور سمجھیں کہ جو قادر برحق خشک زمین سے کھیتی نکالنے پر قادر ہے تو مردوں کوزندہ کردینا اس کی قدرت سے کیا بعید ہے۔( تفسیر طبری السجدۃ تحت الایۃ: ۲۷ ۱۰ / ۲۵۱ مدارک السجدۃ تحت الایۃ: ۲۷ ص۹۲۸ ملتقطا)