Surah As Sajdah Ayat 28 (32:28)
The Prostration · Juz 21 · Makki
وَ یَقُوْلُوْنَ مَتٰى هٰذَا الْفَتْحُ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ 28
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاوروہ کہتے ہیں : یہ فیصلہ کب ہوگا؟ اگر تم سچے ہو۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور کہتے ہیں یہ فیصلہ کب ہوگا اگر تم سچے ہو۔
Tafseer (Urdu)
{و یقولون: اوروہ کہتے ہیں ۔} مسلمان کہا کرتے تھے کہ اللہ تعالی ہمارے اور مشرکین کے درمیان فیصلہ فرمائے گا اور فرمانبرداروں اور نافرمانوں کو ان کے عمل کے مطابق جزا دے گا۔ اس سے ان کی مراد یہ تھی کہ ہم پر رحمت و کرم کرے گا اور کفار و مشرکین کو عذاب میں مبتلا کرے گا اس پر کافر مذاق اڑانے کے طور پر کہتے تھے کہ یہ فیصلہ کب ہوگا اس کا وقت کب آئے گااگر تم سچے ہو تو بتاو۔( ابوسعود السجدۃ تحت الایۃ: ۲۸ ۴ / ۳۰۵ جمل السجدۃ تحت الایۃ: ۲۸ ۶ / ۱۴۶ ملتقطا)